اسٹیل کی وزارت
توانائی کا تحفظ فولاد کی صنعت میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے: آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی اتل بھٹ کا خیال
Posted On:
14 DEC 2022 7:23PM by PIB Delhi
آر آئی این ایل اپنے قیام کے بعد سے توانائی کی کارگر نقل وحرکت میں پیش پیش رہی ہے اور وہ سال در سال توانائی کے تحفظ میں اپنی بالادستی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے اس بات کا اظہار آر آئی این ایل کے سی سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے کیا ہے وہ توانائی کے تحفظ کی 15 روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے جو آج وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ میں توانائی کےقومی تحفظ کے دن کے سلسلے میں منعقد ہوئی تھی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اتل بھٹ نے کہا کہ آر آئی این ایل نے اپنے طور پر ڈیزائن مرحلے میں جدید ترین صاف ستھری ٹیکنالوجیاں نصب کی ہیں۔جن میں کوک ڈرائی کوئنچنگ ،بی ایف ٹوپ پریشر ریکوری ، ایل ای ڈی گیس ریکوری ، مختلف کم بسچن سسٹم میں فاضل ہیٹ ریکوری نظام فولاد بنانے میں اسٹیل ان گوڈس کی جگہ لگاتار کاسٹنگ وغیرہ شامل ہیں ۔ان ٹیکنالوجیوں نے اپنے طور پر ڈیزائن مرحلے میں توانائی کی مخصوص کھپت کو کم کرنے میں تعاون دیا ہے۔
جناب بھٹ نے کہا کہ آر آئی این ایل کو سی آئی آئی کی طرف سے لگاتار چوتھی مرتبہ پر وقار نیشنل اینرجی لیڈر ایوارڈ عطا کیا گیا ہےاورلگاتار اس طرح کا نیشنل اینرجی لیڈر ایوارڈ حاصل کرنا کسی بھی پی ایس یو کے لئے ایک منفرد حصولیابی ہے ۔
جناب اتل بھٹ نے مزید کہا کہ آر آئی این ایل کے ملازمین کے پاس زبردست صلاحیت ہے اور سبھی ملازمین اور یونینوں کی عزم کے ساتھ آر آئی این ایل توقعات سے کہیں زیادہ برتری حاصل کرےگی اور فولاد کی صنعت میں توانائی کی کھپت میں اونچائیاں حاصل کرےگی۔

جناب اتل بھٹ اور آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر نے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے جس کا اہتمام ا س موقع پر ملازمین اور اسکولوں کے بچوں کے لئے کیا گیا تھا۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.393
(Release ID: 1890653)
Visitor Counter : 175