وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی مرکزی وزارت    نے، شمالی خطے کے لئے پائیدار ترقی اور ذمہ دار سیاحتی مراکز کے موضوع پر  کولکتہ میں علاقائی ورکشاپ  منعقد کی

Posted On: 11 JAN 2023 8:18PM by PIB Delhi

ملک میں پائیدارترقی اور ذمہ دارسیاحتی مراکزاورپائیدار سیاحت  کو فروغ دینے کے لئے سیاحت کی وزارت نے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ  (آئی آئی ٹی ٹی ایم ) یواین  ای پی اور ریسپانسیبل ٹورزم سوسائٹی آف انڈیا  (آر ٹی ایس او آئی ) کے ساتھ اشتراک میں  11 جنوری  2023 کو کولکتہ میں  پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مراکزکے فروغ  کے موضوع  پر  دوسری علاقائی ورکشاپ منعقد کی ۔مذکورہ ورکشاپ میں مشرقی خطے انڈمان اینڈ نکوبار جزائر ،بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی  بنگال کی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے  سینئر  سرکاری عہدے داروں اور سیاحت کی صنعت کے متعلقہ فریقوں  نے شرکت کی ۔

image001GWN4.jpg

سیاحت کی وزار ت کے ڈائریکٹر جناب پرشانت رنجن نے ورکشاپ میں کلیدی خطبہ دیا ۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے سیاحت  کے مقصد کو حا صل  کرنے میں مرکز ، ریاست اور صنعت  کے اشتراک میں پائیداری کی اہمیت  پر زور دیا۔ انہوں نے عزت مآب  وزیراعظم کے ماحولیات سے متعلق پائیداری اور سرحدی سیاحت  کے  فروغ کے وژن  کے بارے میں  بھی بات کی اور  لائف  مشن کے ساتھ  سیاحت  کو منسلک کرنے  کے   طورطریقو ں  پر بھی  زور دیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر بھارت کی آئندہ  جی -20 میٹنگوں سے  بھارت کے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا تاکہ پائیدار اور ذمہ دار سیاحت میں بھارت کو ایک عالمی لیڈر کی  حیثیت  حاصل ہوسکے ۔

مغربی بنگال کی سیاحت  سے متعلق آئی اے ایس سکریٹری  ڈاکٹر سومترا موہن   نے پائیدار سیاحت کے ضمن میں  ریاستی سطح کے  سیاق وسباق   وضع کئے ۔انہوں نے  ریاست کے ذریعہ کئے گئے اقداما ت  کو بھی متعارف کیا ،جس میں  کولکتہ انٹی گریٹیڈ سٹی پاس   ریاست بھر میں راستے کی سہولیات  پاتھا ساتھی  ایکو ٹورزم  پارکس اور ہوم منسٹری رجسٹریشن جیسے اقدامات شامل ہیں،جس کے تحت  مغربی بنگال  میں 2000سے زیادہ  ہوم اسٹے  رجسٹریشن  کئے گئے ہیں۔ انہوں نے  سیاحت کی صنعت   کی شراکتداری   اور متعلقہ فریقوں  سے  سیاحت سے متعلق تمام تر کارروائیوں    کی خاطر ذمہ دار  اخلاق  اپنائے جانےکی ضرورت  پر زوردیا۔

سیاحت کی وزارت  میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب اُتّنک جوشی  نے 1.0 سودیش   درشن فلیگ شپ کی  کامیاب داستانوں  کو بھی مشترک  کیا ، جو ملک میں  سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لئے سیاحت کی وزارت  کی مرکز کے ذریعہ  چلائی  جانے والی اسکیم ہے۔ انہوں  نے سودیش درشن 2.0 کا بھی جائزہ لیااورا س بات کو بھی اجاگر کیا کہ مراکز کے فروغ  میں  پائیداری کو کس طرح  مربوط کیا جاسکتا ہے۔

آر ٹی ایس او آئی کے نمائندے  جناب انیرُدھ چاؤجی سیاحو ں کو حساس بنانے   اور ذمہ دار سفر کے لئے مانگ تشکیل دینے کی ضرورت  پر شرکاء کےساتھ صلاح ومشورہ کیا۔ انہوں نے  ریسپانسیبل  ٹریولر مہم  کو متعارف کیا  اور  ذمہ دار اخلاق کے بارے میں سیاحوں کو تعلیم دینے کے بارے میں تشریح کی ۔

اقوام متحدہ  کے معلومات سے متعلق پروگرام  ( یو این ای پی ) کی پروگرام افسر  محترمہ منیشا چودھر ی نے  گلوبل ٹورزم پلاسٹکس  اقدام   اور سیاحت میں  کلائمیٹ ایکشن کے موضوع  گلاسگو  جیسی کچھ کلیدی کوششوں  کو بھی  مشترک کیا، جو  آب وہوا میں تبدیلی  سی او پی  26 کے موضوع  پر نومبر  2021  میں شروع  کی گئی تھی ۔اس  میٹنگ میں  سیاحت کے سیکٹر میں پلاسٹک کچرے کے بندوبست کے موضوع  پر ریاستی  سطح کے اقدامات اور رہنما خطوط  کو بھی اجاگر کیا گیا۔انہوں نے متعلقہ فریقوں کی اس با ت کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کے اقدامات میں شامل ہوں اور آب وہوا کی تبدیلی ، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع   کے نقصان   جیسے بحران سے نمٹنے کے لئے نشانے   طے کئے ،  جس میں پائیدار ترقی کے لئے قومی اور عالمی عہدبستگی  شامل ہو۔

مشرقی خطے کے  ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے سیاحتی محکموں  کے  نمائندوں  نے  پریزینٹیشن  بھی  پیش  کیں ،جن میں  پائیدار سیاحت میں  ان کی بہترین کارروائیوں    پر توجہ دئے جانے اور ساتھ ہی ساتھ  پائیدار سیاحت کے نفاذ میں  درپیش ان  چیلنجز  کا بھی ذکر کیا گیا، جن پر   سیاحت کی وزارت  ، یو این اے پی اور آر ٹی ایس او آئی   کے ذریعہ  کارروائی کی جاتی ہے۔

پائیدار سیاحت   کے لئے  مرکز کی مجاز ایجنسی   انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اور ٹریول مینجمنٹ(ایس ٹی سی آئی )  نے شرکاء سے   بھارت کے لئے پائیدار سیاحت    کرائیٹریا کی  اہم خصوصیات کا بھی  ذکر کیا۔ شرکاء نے لائف پلیج   کےسفرکا بھی عہدکیا تاکہ سفری  ذمہ داری کے تئیں  اپنے عہدکو دکھایاجاسکے ۔

 بنیادی صنعتوں کے متعلقہ  فریقوں نے پائیدار سیاحت  کو نافذ کرنے کے اپنے اختراعی اقدامات کو  بھی پیش کیا اور ٹھوس  مثبت  اثرات تشکیل دینے کے لئے   مشرقی خطوں کے مختلف علاقوں کی  کامیاب داستانوں کا بھی ذکرکیا۔

          مذکورہ ورکشاپ سے سیاحت کی وزارت  نےریاستی حکومتوں  ،مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور  صنعتوں کے متعلقہ فریقوں   کے مابین  تال میل کو مستحکم کیا  تاکہ پائیدار  مقاصد کو حاصل کیا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

U-378

 


(Release ID: 1890623) Visitor Counter : 156


Read this release in: English