کوئلے کی وزارت
کوئلہ بلاکس کی تجارتی نیلامی کے لئے بولیاں لگانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع
Posted On:
11 JAN 2023 9:56PM by PIB Delhi
کوئلہ کانوں کی تجارتی نیلامیوں کے پانچویں دور کی چھٹی اوردوسری کوشش کے لئے بولیاں لگانے کی حتمی تاریخ میں ، پہلے کی طے شدہ تاریخ سے دوہفتے کی توسیع کرکے اسے 13جنوری 2023کردیاگیاہے ۔ بولیاں لگانے والوں کو ، مناسب اورمحتاط کوشش کرنے اورزیادہ بڑے پیمانے پر بولیاں لگانے کے عمل کو فروغ دینے کے مقصد سے ، خاطرخواہ وقت فراہم کرنےکی خاطر، یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ بولیاں لگانے کی حتمی تاریخ میں مزید دوہفتے کی توسیع کردی جائے ۔
کوئلہ کی وزارت نے ٹینڈر دستاویز اورکوئلہ بلاکوں کی ترقی اور پیداوار کے سمجھوتے (سی بی ڈی پی اے ) کی شرائط میں بعض ترامیم کی ہیں ۔ یہ ترامیم صنعت کے ساتھ صلاح ومشورے اورموصولہ تاثرات کی بنیاد پرکی گئی ہیں ۔ کوئلہ سے متعلق قومی اشاریہ کی بنیاد پربینک ضمانت کی کارکردگی میں سالانہ نظرثانی کئے جانے کے بجائے ، بینک ضمانت کی کارکردگی میں پہلی نظرثانی اب ، کانیں کھولے جانے کی اجازت ملنے کے بعد اورکوئلہ کی پیداوار میں کمی ہونے کے معاملے میں قابل ادائیگی آمدنی کوطے کرنے کے لئے کوئلہ کے متعلقہ درجہ یاگریڈ کی بنیاد پرکی جائے گی ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -376
(Release ID: 1890611)
Visitor Counter : 136