وزارات ثقافت
وزارت ثقافت دنیا کے طویل ترین دریائی سفر کے آغاز کے موقع پر کاشی وشوناتھ گلیارے میں ’سُر سریتا – گنگا کا نغمہ ‘ نامی ایک بڑے تعارفی پروگرام کا اہتمام کرے گی
شنکر مہادیون موسیقی کی اس تقریب کی صدارت کریں گے
آئندہ روز وارانسی سے ماں گنگا: ’اَرتھ گنگا‘ نامی ایک موبائل سائنسی نمائش کا بھی آغاز کیا جائے گا
Posted On:
11 JAN 2023 6:42PM by PIB Delhi
سرخیاں:
- وزیر اعظم 13 جنوری کو بحری سفر کا آغاز کریں گے۔
- ایم وی گنگا ولاس بحری جہاز میں سفر کرنے والے سیاحوں کو ماں گنگا کی اہمیت اور اسکے تئیں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔
- گنگا ولاس بحری جہاز 51 روزہ سفر کے دوران اترپردیش، بہار، بنگلہ دیش، اور آسام سے ہوکر گزرے گا۔
وزارت ثقافت 12 جنوری 2023 کو وارانسی میں دنیا کے طویل ترین دریائی سفر کے آغاز کی ماقبل شام ’سُر سریتا- گنگا کا نغمہ‘ نامی ایک بڑے تعارفی پروگرام کا اہتمام کرے گی۔ وزیر اعظم مودی 13 جنوری کو اس سفر کا آغاز کریں گے۔ مقبول عام گلوکار شنکر مہادیون آئندہ روز شام کو کاشی وشوناتھ گلیارے میں منعقد ہونے والی موسیقی کی ایک بڑی تقریب کی صدارت کریں گے۔
موسیقی کی اس تقریب کے دوران، گنگا ولاس میں سفر کرنے والے سیاحوں سمیت دیگر معززین کو ، سُر تارنگنیوں سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ، ماں گنگا اور اس کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔موسیقی کی یہ شام یہ احساس دلائے گی کہ کس طرح ماں گنگا ہر بھارتی اور مکمل بنی نوع انسانیت کے لیے ایک دیوی کے طور پر قابل احترام ہے۔
گنگا وِلاس بحری جہاز 51 روزہ سفر کے دوران اترپردیش، بہار، بنگلہ دیش اور آسام سے ہوکر گزرے گا۔ اس ندی کے تعلق سے ان تمام مقامات کی اپنی اپنی تاریخ اور افسانے ہیں۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے، تقریب میں مختلف رنگ بھرنے کے لیے مختلف ریاستوں کے نغمے منتخب کیے گئے ہیں۔
آسام ، بہار اور بنگال کے لوک موسیقار گنگا، جمنا اور برہم پتر جیسی ندیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور گلوکار شنکر مہادیون کے ساتھ اس تقریب میں شمولیت اختیار کریں گے۔ تقریباً ایک گھنٹے کی طوالت کا حامل یہ پروگرام شنکر مہادیون کے ذریعہ ’کرتویہ گنگا‘نغمہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔’کرتویہ گنگا‘ دریائے گنگا سے یہ وعدہ ہے کہ ہر بھارتی گنگا کا خیال رکھے گا۔ ہم اس کے پانی کے تحفظ کے لیے سب کچھ کریں گے، جس طرح اس نے ہمیشہ ہمارا تحفظ کیا ہے۔ یہ ندی، اور اس کی لازوال معنویت، تقریب کے دوران آڈیو-ویژووَل پروگرام کے توسط سے پیش کی جائے گی۔
ایک دیگر دلچسپ تقریب کے دوران، نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمس (این سی ایس ایم) کولکاتا ،12 جنوری کو، وزارت ثقافت کے تحت ماں گنگا: اَرتھ گنگا کے موضوع پر ایک موبائل سائنسی نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔اس نمائش کا آغاز موسیقی کے پروگرام سے قبل وارانسی میں کیا جائے گا۔یہ نمائش مقدس دریا کے تحفظ اور احیاء کے بارے میں عوامی بیداری کے لیے ایک خراج عقیدت ہے۔ یہ نمائش دریائے گنگا کے نزدیک واقع اضلاع/مقامات کا دورہ کرے گی۔اس نمائش میں گنگا کی معاون ندیوں، گنگا، اور باندھوں، سندربن ، وغیرہ سمیت 18 پینلوں کو پیش کیا جائے گا۔
پینلوں کی مکمل فہرست کے لیے یہاں کلک کریں
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.367
(Release ID: 1890584)
Visitor Counter : 149