سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں پر بلیک اسپاٹ کو درست کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں
Posted On:
11 JAN 2023 6:23PM by PIB Delhi
- 'روڈ سیفٹی ہفتہ' منانے کے لیے ، این ایچ اے آئی نے اپنے فیلڈ افسران کو روڈ سیفٹی کے پیش نظر اقدامات کے لیے بہتر اختیارات فراہم کیے ہیں
- این ایچ اے آئی کے تحت قومی شاہراہوں پر 2015-2018 کے درمیان تقریباً 4,002 بلیک اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی
- تمام بلیک سپاٹس کے لیے قلیل مدتی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں
- 2,704 بلیک سپاٹس کے لیے طویل مدتی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں
- مالی سال 2021-22میں تقریباً 716 بلیک اسپاٹ کو درست کیا گیا
11 جنوری سے 17 جنوری 2023 تک ’روڈ سیفٹی ہفتہ' منانے کے لیے ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)کی جانب سے قومی شاہراہوں پر حادثات رونما ہونے والے مقامات اور بلیک سپاٹس کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے، این ایچ اے آئی نے اپنے فیلڈ افسران کو سڑک کی حفاظت سے متعلق اقدامات کے لیے بہتر اختیارات فراہم کیے ہیں۔ اتھارٹی نے حفاظتی کاموں کی نگرانی کے لیے ہر علاقائی دفتر میں ایک روڈ سیفٹی آفیسر بھی تعینات کیا ہے۔
این ایچ اے آئی کے تحت 2015-2018 کے درمیان قومی شاہراہوں پر تقریباً 4,002 بلیک اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی۔ ان تمام بلیک اسپاٹس کے لیے قلیل مدتی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور 2,704 بلیک اسپاٹ پر طویل مدتی حفاظتی اقدامات پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ صرف مالی سال 2021-22میں تقریباً 716 بلیک اسپاٹ پر حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد کیا گیا ۔ باقی 1,298 بلیک اسپاٹ طویل مدتی حفاظتی اقدامات نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔
اس کے علاوہ، سڑک کی حفاظت کو مستحکم کرنے کے لیے، این ایچ اے آئی کے تمام علاقائی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ 'حفاظتی ڈھانچے کےماڈل زون' کے ساتھ کم از کم 15 کلومیٹرطویل 'ماڈل سیف روڈ' کے پانچ اسٹریچ تیار کریں۔ دس بہترین حفاظتی اقدامات کے اسٹریچ/تعمیراتی زون کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں مزید نقل و حمل کے لیے تجرباتی طور پر کام کرنے کے لیے تسلیم کیا جائے گا۔
قومی شاہراہوں پر حفاظت کو بہتر بنانا ، این ایچ اے آئی کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے اور یہ قومی شاہراہوں پر تمام مسافروں کے لیے محفوظ، ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
364
(Release ID: 1890581)
Visitor Counter : 116