پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پٹرولیم کے وزیر ہردیپ اس پوری سی آئی آئی کے بایواینرجی سمٹ پروگرام سے خطاب کریں گے

Posted On: 11 JAN 2023 1:20PM by PIB Delhi

’’ پائیدار کل کے لئے انرجی ٹرانزکشن ۔سالیوشن‘‘ عنوان کےساتھ چوٹی اجلاس کل منعقد کیا جائے گا ۔

اجلاس اخترع  کاروں کےلئے ایک موقع فراہم کرنے اورمستقبل کےلئے شفاف اور سبز توانائی کےلئے ایک راہ  فراہم کرے گا۔

جامع مستحکم ایجنڈے میں نامیاتی ایندھن کی افادیت پر بھی غوروخوض کیا جائے گا ۔

 

پٹرولیم اور قدرتی گیس وہ رہائش اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری کل یعنی 12 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں  منعقد ہونےوالےکانفڈریشن آف انڈین  انڈسٹری کے اہم پروگرام ’’نامیاتی توانائی اجلاس 2023‘‘ کے 11 ویں ایڈیشن سے خطاب کریں گے ۔ یہ اجلاس جوکہ ’’ پائیدار کل کے لئے انرجی ٹرانزکشن ۔سالیوشن‘‘ موضوع کےسا تھ منعقد ہورہا ہے   ، اختراع کارو ں کے لئے ایک موقع فراہم کرے گا اور مستقبل کےلئےشفاف  اور سبز توانائی کےلئے ایک راہ  فراہم کرے گا۔ اجلاس میں جامع مستحکم ایجنڈ ے میں نامیاتی توانائی کی افادیت پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔

ہندوستان کے ذریعہ جی 20 کی صدارت سنبھالنےکے بعد یہ چوٹی اجلاس ملک بھر میں  مزید کارروائیاں شروع کرنے اوراس سال کے آخر میں جی 20 چوٹی  اجلاس کے لئے  رفتار دینے کا ایک شاندار موقع ہے ۔ یہ موسمیاتی تبدیلی اورپائیدار ترقی سمیت دنیا کے سامنے آنے والے چیلنجوں کے حل پر غوروخوض کرے گا  جبکہ نامیاتی توانائی سیکٹر ایک پا ئیدار کل کے لئےحل تیار کرنےکے طریقو ں میں سے ایک ہے ۔ اسے عالمی تجارتی پالیسیوں  سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

سی آئی آئی  نامیاتی توانائی اجلاس 2023 کے 6 سیشن کو 30 سے زیادہ مقررین کےذریعہ  مخاطب کیا جائے گا۔ وزارتی سطحی سیشن کے علاوہ کمپریسڈ بایوگیس، ایتھونال، مالیات اور فضلے سے لے کر نامیاتی  توانائی پر مرکوز ہوگا ۔ سی ای او ، پالیسی سازوں ، ا ساتذہ اور تحقیق کاروں ، اختراع کاروں، سفارتکاروں او ر سرمایہ کاروں سمیت 500 سے زیادہ نمائندوں کے اس اجلاس میں شامل ہونے کا امکان  ہے۔

**********

ش ح۔ ج ق۔ ف ر

U. No.345


(Release ID: 1890262)
Read this release in: English , Hindi , Telugu