وزارات ثقافت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ’جئے ہند‘ کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ہماری نوجوان نسل کو ان ان گنت شہیدوں سے روشناس کرانے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو غلامی سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں: جناب امت شاہ
آزادی کی صدی تک ہندوستان کو ہر میدان میں دنیا کا سرفہرست ملک بنانے کے لیے مودی جی نے ہم سب سے امرت کال کا عہد لینے کو کہا ہے: جناب امت شاہ
مرکزی حکومت آنے والی نسلوں کے لیے تاریخی یادگاروں کے رکھ رکھاؤ اورانہیں محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے: جناب جی کے ریڈی
Posted On:
10 JAN 2023 10:46PM by PIB Delhi
جھلکیاں:
لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا نیا اوتار ’’جئے ہند‘‘ کے عنوان سے 17ویں صدی سے لے کر آج تک کے ہندوستان کی بہادری اور تاریخ کی ڈرامائی پیش کش ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ’جئے ہند‘ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی، وزیر مملکت برائے ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وی کے سکسینہ، ریاستی وزراء اور کئی دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ماتر بھومی شو بھی ہوگا، جس میں ہندوستان کی ہزاروں سال کی تاریخ کو شاندار طریقے سے مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے سال سے شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کے تاریخی مقامات کو تحریک کی جگہ بنانے کا یہ سفر آج یہاں سے شروع ہو رہا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران کئی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ان ان گنت شہیدوں سے روشناس کرایا جا سکے جنہوں نے ہندوستان کو غلامی سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے سو سال مکمل ہونےتک ہندوستان کو ہر میدان میں دنیا کا سرفہرست ملک بنانے کے لئے مودی جی نے ہم سب سے امرت کال کا عہد لینے کو کہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ سفر آزادی کے 75 سال سے لے کر آزادی کی صدی مکمل ہونے تک قراردادیں لینے کا سفر بھی ہے اور یہ عہد لینے کا بھی وقت ہے کہ اس وقت ملک کہاں ہوگا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کی اجتماعی کوشش سے ہمیں ملک کو دنیا میں پہلا مقام دلانے کے عزم کااظہار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے لوگوں میں مضبوط عزم، توانائی اور ایک سمت میں چلنے کا اعتماد دیکھا جا سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو دو قراردادوں ہندوستان پہلے اور ہندوستان سب سے آگے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ڈی او این ای آر جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت آنے والی نسلوں کے لیے تاریخی یادگاروں کے رکھ رکھاؤ اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے ورثے، ثقافت اور روایات کو آگے لے جانے میں ہاتھ بٹائے۔
لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا نیا اوتار ’’جئے ہند‘‘ کے عنوان سے 17ویں صدی سے لے کر آج تک کےہندوستان کی بہادری اور تاریخ کی ڈرامائی پیش کش ہے۔
ایک گھنٹہ طویل لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ’جے ہند‘ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔اس شو میں ہندوستان کی تاریخ کی اہم اقساط پیش کی گئی ہیں، جن میں مراٹھوں کا عروج، 1857 کی جنگ آزادی، انڈین نیشنل آرمی کا عروج اور آئی این اے ٹرائلز، آزادی کے لئے جنگ اور پرفارمنس آرٹ کی تمام اقسام - پروجیکشن میپنگ، لائیو ایکشن فلمیں، روشنی اور عمیق آواز، اداکار، رقاص اور کٹھ پتلیوں کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 75 برسوں میں آزادی کی لڑائی اور ہندوستان کی مسلسل ترقی پر 3 حصوں کا شو لال قلعہ کے اندر نوبت خانہ سے دیوان عام سے دیوان خاص تک مختلف یادگاروں پر دکھایا جاتا تھا۔
**********
ش ح۔ ج ق۔ ف ر
U. No.322
(Release ID: 1890174)
Visitor Counter : 154