ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

قومی قرض فریم ورک (این سی ایف ) ، عوام کی آراء طلب کرنے کی غرض سے جاری کیاگیا

Posted On: 14 DEC 2022 4:56PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

حکومت نے تعلیمی اورپیشہ ورانہ شعبوں کے درمیان لچک اور موبیلٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے ان دونوں کے انضمام میں سہولت پیداکرنے کے مقصد سے قومی قرض فریم ورک (این سی آرایف) تیارکیاہے ۔ قومی قرض فریم ورک (این سی آرایف) ایک برمبنی شمولیت سرپرست فریم ورک ہے ، جو اسکول کی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم اورپیشہ ورانہ اورہنرمندی کے فروغ  اورصلاحیت سے متعلق تعلیم کے ذریعہ کمائے گئے قرض کو خوش اسلوبی کے ساتھ مربوط کرنے کی غرض سے تیارکیاگیاہے ۔ اس قسم کے ارتباط کی بدولت طلباء کی مزید ترقی کے لئے متعدد متبادل فراہم ہوتے ہیں اوراس کے علاوہ اسکولی تعلیم  اوراعلیٰ تعلیم کو پیشہ ورانہ تعلیم اورتجرباتی علم ، جس میں  ضروری   متعلق تجربہ اورپیشہ ورانہ سطحیں شامل ہیں ، کے ساتھ باہم روابط کی خاطر بھی متبادل فراہم ہوتے ہیں ۔ یہ فریم ورک ، عوام کی آراء  طلب کرنے کی غرض سے 19اکتوبر ، 2022کو جاری کیاگیاہے ۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -294



(Release ID: 1889991) Visitor Counter : 80


Read this release in: English