وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے  میگھالیہ کے جنوب مغربی گارو ہلز ضلع  کا دورہ کیا


وزیر مملکت ریاست کے 2 روزہ دورے پر ہیں

ویٹرنری اسپتالوں کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیرموصوف موبائیل وین یونٹس دیہی علاقوں کے حوالے کریں گے

Posted On: 09 JAN 2023 10:20PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج  میگھالیہ  کے جنوب مغربی گارو ہلز  ضلع کے امپتی میں   ، مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر نے ضلع میں مویشی پروری  اور ویٹرنری، ماہی پروری اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے محکموں کی طرف سے نافذ کردہ اسکیموں کی  صورتحال  پر توجہ مرکوز کی ۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں محکموں کو درپیش چیلنجز پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ جنوبی مغربی گارو ہلز ضلع ،بنگلہ دیش کے ساتھ کل 38 کلومیٹر کی بین الاقوامی سرحد کا اشتراک کرتا ہے۔

مرکزی وزیر نے جو ضلع کے دو روزہ دورے پر ہیں، کہا کہ ان کے دورے کا مقصد کسانوں اور متعلقہ محکموں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ جناب روپالا نے کہا کہ وہ موبائل وین یونٹز جنہیں  وہ  مہندر گنج میں ضلع کے حوالے کریں گے، خاص طور پر دیہی علاقوں کے لیے  ہیں تاکہ ضلع میں ویٹرنری اسپتالوں کی کمی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

مویشی پروری اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ نے، ویٹرنری اسپتال، لائیو اسٹاک فارم، خاص طور پر پگری فارم اور بی ایس ایف کے ذریعے سرحدی مویشیوں کے اسمگلروں سے ضبط کیے گئے جانوروں کے لیے اپنی ضرورتوں کو سامنے رکھا۔

اس سے پہلے آج، مرکزی وزیر نے مغربی گارو ہلز میں تورا کے قریب گنول ڈیری پلانٹ میں ایک مختصر قیام کیا اور 10,000 لیٹر کی صلاحیت کے نئے ڈیری پلانٹ کی جاری تعمیر کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ موجودہ ڈیری پلانٹ کی صلاحیت تقریباً 8000 لیٹر دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی ہے۔

اپنے دورے کے دوران، جناب روپالا سیلف ہیلپ گروپوں، کسانوں اور گاؤں کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ضلع بھر کا دورہ کریں گے۔ وہ بین الاقوامی سرحد سے متصل  دیہاتوں  اور سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا بھی معائنہ کریں گے۔ وہ منگل یعنی، 10 جنوری 2023 کو مہندر گنج جاتے ہوئے کلائیچر بارڈر ہاٹ، سرحدی چوکیوں کا دورہ کریں گے اور آنگن واڑی  مراکز کا معائنہ بھی کریں گے۔

 

************

ش ح۔ م  م   ۔ م  ص

 (U: 295)


(Release ID: 1889986) Visitor Counter : 95


Read this release in: English