سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ملک میں ٹول پلازاؤں کی تعداد

Posted On: 14 DEC 2022 3:41PM by PIB Delhi

نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

ملک میں 30نومبر ، 2022تک بھارت کی شاہراہوں  کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی ) کے تحت پورے ملک کی قومی شاہراہوں پر835یوزرفیس

 پلازا کام کررہے تھے ۔ جن میں سے 54یوزرفیس پلازا ، ریاست کرناٹک میں کام کررہے ہیں ۔

سردست ، پورے ملک میں 514یوزرفیس پلازا ؤں کاکام کاج ٹھیکیدار وں کے ہاتھوں میں ہے ،جب کہ کل 321یوزرفیس پلازا ، رعایت یافتہ یازمین کے استعمال کے تجارتی حقوق کے حامل افراد کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں ، جبکہ رعایت یافتہ افراد یا زمین کے استعمال کے تجارتی حقوق کے حامل افراد 36یوزرفیس پلازاؤں کاکام کاج سنبھال رہے ہیں ۔

ناشک فاٹا –قومی شاہراہ 60کا کھیڈسیکشن ، کی رعایتی مدت ، 8اکتوبر ، 2021کومکمل ہوچکی ہے ۔ شاہراہ کے اس حصے کو بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی ) کے سپرد کردیاگیاہے ۔ جس سے کہ وہ شاہراہوں سے متعلق قومی فیس (شرحوں اوروصولیابی کو مقررکرنا) سے متعلق قواعد وضوابط  2008کے عین مطابق 40فیصد گھٹی ہوئی شرحوں پرٹول کی وصولیابی کی جاسکے ۔ البتہ ناشک فاٹا –کھیڈسیکشن کے چندولی اورموشی فیس پلازاؤں پرٹول وصولیابی کا عمل ابھی شروع کیاجاناہے ۔

قومی شاہراہوں سے متعلق فیس (شرحوں اوروصولیابی کو مقررکئے جانے سے متعلق ) قواعد وضوابط مجریہ 2008اوروقتافوقتا اس میں ترمیم کے مطابق ، یوزرفیس پلازاؤں  کو بندکرنے کا کوئی ضابطہ نہیں ہے ۔

بھارت کی شاہراہوں سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی ) نے ہرفیس پلازا پرچوبیس گھنٹے ایمبولینس ، گشت لگانے والی موٹرگاڑیوں اورکرینوں جیسی ہنگامی خدمات کا انتظام کیاہے ۔ اس کے علاوہ فیس پلازاؤں  پرعوام کے لئے بیت الخلاوغیرہ کا بھی بندوبست کیاگیاہے ۔ این ایچ اے آئی نے بعض قومی شاہراہوں سے متصل چنندہ مقامات پرمختلف سہولتیں بھی تیارکی ہیں ۔ جن میں عوام کے استعمال کی مختلف سہولتیں ، ایندھن بھروانے کے اسٹیشن ، ریستوراں اورپارکنگ وغیرہ جیسی سہولتیں قائم کی گئی ہیں ۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -287



(Release ID: 1889975) Visitor Counter : 95


Read this release in: English