سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن

Posted On: 14 DEC 2022 3:40PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) ہائی ویز اور ایکسپریس ویز کے پار، وے سائڈ سہولیات (ڈبلیو ایس اے) تیار کر رہی ہے۔ ای وہیکل چارجنگ اسٹیشن کی فراہمی کو فروری 2021 سے تیار کی جانے والی تمام وے سائیڈ سہولیات کی سائٹوں پر ایک لازمی سہولت بنا دیا گیا ہے۔ فی الحال، ڈبلیو ایس اے کی 07 آپریشنل سہولیات ای وی چارجنگ اسٹیشنوں سے لیس ہیں۔ ان وے سائیڈ سہولیات کی تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔

بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل 43  پبلک چارجنگ اسٹیشنز (پی سی ایس) فی الحال ملک بھر میں 16 قومی شاہراہوں پر کام کر رہے ہیں ۔

براؤن فیلڈ نیشنل ہائی ویز اور گرین فیلڈ ایکسپریس ویز پر 30-40 کلومیٹر کے وقفے سے وے سائڈ سہولیات تیار کی جائیں گی۔ 07  ڈبلیو ایس اے سہولیات کے علاوہ، اب تک ای وی چارجنگ اسٹیشنز کو مزید 137 ڈبلیو ایس اے سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

ضمیمہ

ای وی چارجنگ اسٹیشنوں سے لیس 07  ڈبلیو ایس اے سہولیات کی تفصیلات

نمبر شمار

خطہ

ریاست

این ایچ

نمبر

سائٹ کی تفصیلات

زمین کا رقبہ (ہیکٹیئر)

1

شمالی

اترپردیش

19

کرگاوں، الہ آباد، بائی پاس این ایچ 2

1.2

2

جنوبی

آندھراپردیش

16

گوراورم/آندھراپردیش

4.65

3

جنوبی

آندھرا پردیش

716

ولور/آندھراپردیش

9.6

4

جنوبی

کرناٹک

40

این ایچ 04 ۔ 46.700 +46.900 ۔ ایل ایچ ایس ۔ ییڈےہلّی ۔ کرناٹک

2.22

5

مغرب

راجستھان

48

این ایچ 48/20.057 + 20.357 / آر ایچ ایس / جے پور/ راجستھان/ سری گووندپورہ

4.5

6

مغرب

راجستھان

48

این ایچ-48 / 20 + 43220+732/ایل ایچ ایس/ جیتپور بائی پاس / راجستھان / بلوچی

4.5

7

جنوبی

تمل ناڈو

135

این ایچ 7/61 + 130 / ایل ایچ ایس / چنار / کرشناگری / تمل ناڈو

4.06

 

یہ معلومات سڑک  نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ م  م   ۔ م  ص

 (U: 284)

                         



(Release ID: 1889949) Visitor Counter : 86


Read this release in: English