وزارت خزانہ
(1)نئے جی ایس 2025‘، (2) ’7.10 فیصد جی ایس 2029‘، (3) ’7.41 فیصد جی ایس 2036‘ کی فروخت (4) 7.40 فیصد جی ایس 2062 کی فروخت(دوبارہ اجرا) کے لیے نیلامی
Posted On:
09 JAN 2023 8:43PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے یکساں قیمت کا طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیےنئے سرکاری تمسکات 2025‘‘ ؛ (2) یکساں قیمت کا طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 6000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیے ’’7.10 فیصد سرکاری تمسکات 2029‘‘ ؛ (3) قیمت پر مبنی طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیے ’’7.41 فیصد سرکاری تمسکات 2036‘‘ (4) مختلف النوع قیمت کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ ایک مشتہر کردہ رقم 9000 کروڑ روپئے (برائےنام) 7.40 فیصد سرکاری تمسکات 2062کی فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا ہر ایک سیکورٹی کے عوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔ یہ بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی دفتر، فورٹ ممبئی کے ذریعے 13 جنوری ، 2023 (جمعہ ) کو دی جائیں گی۔
سیکورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5 فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا جو سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق ہوگا۔
نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای – کبیر) نظام پر الیکٹرانک فارمیٹ میں 13 جنوری ، 2023 کو داخل کی جائیں ۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان داخل کی جائیں اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11 بجے کے درمیان داخل کی جائیں۔
نیلامی کے نتیجے کا اعلان 13 جنوری ، 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 16جنوری، 2023 (پیر) کو کی جائے گی۔
جیسا کہ وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی رہی ہے ،تمسکات ’جب جاری کیے گئے ‘ کاروبار کےلیے ’مرکزی سرکاری تمسکات میں جب جاری کیے گئے لین دین‘ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ہوں گے جسے ریزرو بینک آف انڈیا نے بمطابق سرکلر نمبر RBI/2018-19/25مورخہ 24 جولائی ، 2018 کو جاری کیا تھا۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.274
(Release ID: 1889947)
Visitor Counter : 145