مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ٹیلی مواصلات نے انڈین ٹیلی گراف (بنیادی ڈھانچہ کا تحفظ) ضابطے 2022 مرتب کئے

Posted On: 06 JAN 2023 8:28PM by PIB Delhi

وزارت مواصلات کے تحت ٹیلی مواصلات کے محکمے نے انڈین ٹیلی گراف (انفراسٹرکچر سیفٹی) رولز 2022 مرتب کیے ہیں۔ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور خدمات، تیزی سے اہم فعال کاروں اور ملک کی ترقی اور بہبود کے اہم عوامل کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ لہذا مرکزی حکومت نے ایک لچکدار، محفوظ، قابل رسائی اور سستے ڈیجیٹل کمیونیکیشن بنیادی ڈھانچہ اور خدمات کے قیام کے ذریعے، شہریوں اور کاروباری اداروں کی مواصلاتی ضروریات کو پورا کرنے کا تصور کیا ہے۔

حکومت/ٹی ایس پیز/آئی پیز نے مل کر ٹیلی کام شعبہ کے مختلف مسائل کے لیے انتہائی ضروری پین انڈیا ٹیلی کام بنیادی ڈھانچہ کے نیٹ ورکس قائم کیے ہیں۔ مختلف ایجنسیاں اکثر کھدائی کی سرگرمیاں کرتی ہیں جس میں زیر زمین یوٹیلیٹی اثاثے، موجودہ یوٹیلیٹی کے بارے میں ایجنسیوں کے علم کی کمی یا یوٹیلیٹی اثاثہ کے مالک اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے، ناکارہ ہو جاتے ہیں۔

یہ نقصانات، یوٹیلٹی اثاثوں کے مالکان کو معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ کاروباری نقصان اور عوام کو تکلیف کا باعث بھی بنتے ہیں۔ صرف ٹیلی کام شعبہ میں، ہر سال تقریباً 10 لاکھ او ایف سی کی کٹوتیاں ہوتی ہیں جس سے تقریباً 3000 کروڑ روپے/سال کا معاشی نقصان ہوتا ہے۔

اسی مناسبت سے، موجودہ ٹیلی کام بنیادی ڈھانچہ کی حفاظت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قواعد/ ضابطے/ پالیسی وضع کرنےکی ضرورت پیدا ہوئی ہے جس کے لیے حکومت نے 3 جنوری 2023 کو گزٹ آف انڈیا میں شائع کئےگئے انڈین ٹیلی گراف (بنیادی ڈھانچہ کا تحفظ) ضابطے 2022 کو وضع کیا ہے۔

ان ضوابط اور ایپ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

  • کوئی بھی شخص کسی بھی جائیداد یاجگہ کی کھدائی یا کھدائی کے کام سے متعلق قانونی حق استعمال کرنا چاہتا ہے، جس سے ٹیلی گراف کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو، اسے کامن پورٹل کے ذریعے،کام شروع کرنے سے پہلے، لائسنس دہندہ کو نوٹس دینا ہو گا۔
  • معلومات میں قانونی مشق کرنے والے شخص کا نام اور پتہ، ایجنسی کی تفصیلات، رابطے کی تفصیلات، مشق کے آغاز کی تاریخ اور وقت کی تفصیلات، مشق کی تفصیل اور مقام، اور اس طرح کے معاملات کی تمام وجوہات شامل ہونی چاہیئے۔
  • لائسنس دہندہ، جتنی جلدی ممکن ہو، عام پورٹل کے ذریعے ٹیلی گراف بنیادی ڈھانچہ کی تفصیلات فراہم کرے گا جو ان کے زیر ملکیت/کنٹرول/منظم ہے، اس پراپرٹی کے نیچے/اس کے ساتھ جو شخص ڈیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس میں ہم آہنگی کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ، ٹیلی گراف کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لئے تال میل کرے گا۔
  • کھدائی کرنے والوں/یوٹیلیٹی اثاثہ جات کے مالکان کو، ایس ایم ایس، ای میل اور ایپ نوٹیفکیشن کے ذریعے الرٹ بھیجا جائے گا اور انہیں ایپ سے ہی 'کلک ٹو کال' کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
  • کھدائی یا کھدائی کا کام کرنے والا شخص، لائسنس دہندہ کے ذریعہ فراہم کردہ احتیاطی تدابیر پر مناسب کارروائی کرے گا۔
  • اگر کوئی لائسنس دہندہ مقررہ وقت کے اندر تفصیلات فراہم نہیں کرتا ہے، تو وہ شخص جو کھدائی یا کھدائی کا قانونی حق رکھتا ہے، اس کے بعد جائیداد کی کھدائی یا کھدائی کا کام کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔
  • مزید برآں، کوئی بھی شخص، جس نے ٹیلی گراف کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی املاک کی/جگہ کی کھدائی کی ہے، وہ ٹیلی گراف اتھارٹی کو نقصان کے چارجز ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ نقصان کے معاوضے کا حساب ان اخراجات کی بنیاد پر کیا جائے گا جو نقصانات کی بحالی میں اٹھائے جائیں گے۔
  • ایک بار جب اثاثہ کی مالک ایجنسیاں ،پی ایم گتی شکتی این ایم پی پلیٹ فارم پر اپنے بنیادی اثاثوں کا جی آئی ایس کوآرڈینیٹس کے ساتھ نقشہ بناتی ہیں، تو کھدائی شروع کرنے سے پہلے، کام کے مقام پر، بنیادی افادیت کے اثاثوں کی موجودگی کے بارے میں بھی معلومات ہونا ممکن ہو جائے گا۔

فوائد (حکومت کے لیے - مرکزی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی):

بہت ساری یوٹیلیٹیز کو ناپسندیدہ کٹوتیوں اور بحالی کے لیے فضول خرچ سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس طرح کاروباروں کے لیے ہزاروں کروڑو روپے کی بچت اور حکومت کو ٹیکس سے وابستہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

فوائد (شہریوں کے لیے):

ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی وجہ سے، بار بار بریک ڈاؤن ہونےکی باعث شہریوں کو ہونے والی تکلیف کم ہو سکتی ہے۔

*****

U.No.198

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1889362) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi