وزارت خزانہ
پریس بیان
قابل فروخت سورین گرین بورنڈز: مالی سال 23-2022 اجرء کلینڈر
Posted On:
06 JAN 2023 4:47PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 23-2022 میں کئے گئے اعلان کے مطابق ، حکومت ہند مجموعی مارکٹ قرضوں کے حصے کے طور پر گرین انفراسٹرکچر کے لئے وسائل اکٹھا کرنے کی غرض سے سورین گرین بونڈز (ایس جی بیز) جاری کرے گی۔ یہ رقومات ایسے پروجیکٹوں میں لگائی جا سکیں گی، جو معیشت میں کاربن کی شدت کو کم کرنے پر کام کر سکے۔ اسی کے مطابق، قابل فروخت تمسکات کے لئے 29؍ ستمبر 2022 کو مالی سال 23-2022 کی دوسری نصف کے لئے آدھے سال کے اجراء کیلنڈر میں اسے نوٹیفائی کیا گیا کہ سولہ ہزار کروڑ روپے کی جرأت مندرانہ رقم کے لئے ایس جی آر بیز جاری کئے جائیں گے۔ حکومت ہند نے اس کے بعد 9؍نومبر 2022 کو سورین گرین بونڈز فریم ورک جاری کیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا سے صلاح و مشورے کے بعد مالی سال 23-2022 کے مالی سال کے لئے اجراء کا کلینڈر جاری کیا ہے۔ اجراء کلینڈر اس طرح ہے:
نمبر ترتیب
|
نیلامی کی تاریخ
|
رقم
کروڑ میں))
|
سکیورٹی کے مطابق اختصاص
|
1
|
25؍جنوری 2023
|
8000
|
i) 05 Year SGrB for Rs 4,000 crore
|
ii) 10 Year SGrB for Rs 4,000 crore
|
2
|
9؍فروری 2023
|
8000
|
i) 05 Year SGrB for Rs 4,000 crore
|
ii) 10 Year SGrB for Rs 4,000 crore
|
ایس جی آر بی اجراء کی خصوصیات یہ ہوں گی:
- اجراء کا طریقہ: ایس جی آر بی یونیفارم پرائس آکشن کے ذریعے جاری کئے جائیں گے۔
- غیر مسابقانہ نیلامی سہولت: نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد خردہ سرمایہ کاروں کے لئے رکھا جائے گا۔
- دوبارہ خریداری لین دین (ریپو) کے لئے اہلیت:ایس جی آر بی ری-پرچیز ٹرانزیکشن (ریپو) (ریزرو بینک) ہدایات 2018 میں تحریر شرائط و ضوابط کے مطابق دوبارہ خریداری ریپو کا مجاز ہوگا۔
- اسٹچوری لکویڈیٹی ریشیو (ایس ایل آر) کے لئے اہلیت: ایس جی آر بی کو ایس ایل آر مقصد کے لئے مجاز سرمایہ کاری سمجھا جائےگا۔
- وین ایشوڈ ٹریڈنگ: ایس جی آر بی سنٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز میں ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری سرکلر میں وین ایشوڈ مارکیٹ کی گائڈ لائن کے مطابق وین ایشوڈ ٹریڈنگ کے اہل ہوں گے۔
- ٹریڈیبلٹی:ایس جی آر بی سکنڈری مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے مجاز ہوں گے۔
- غیر مقیم افراد کے ذریعے سرمایہ کاری: ایس جی آر بی گورنمنٹ سکیورٹیز میں غیر مقیم افراد کے ذریعے مکمل قابل رسائی روٹ کے تحت خصوصی سکیورٹیز کے طور پر ہوں گے۔
اس کلنڈر میں ضرورت پڑنے پر تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ ان میں چھٹیاںوغیرہ بھی آ سکتی ہیں۔ اگر کوئی تبدیلی کرنی پڑی، پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1889270)
Visitor Counter : 133