وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے انڈمان اور نکوبار جزائر کے دورے کے دوران، ملک کے سب سے جنوبی سرے پر واقع اندرا پوائنٹ کا دورہ کیا

Posted On: 06 JAN 2023 3:20PM by PIB Delhi

انڈمان اور نکوبار جزائر کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 06 جنوری 2023 کو اندرا پوائنٹ کا دورہ کیا، جو ملک کے سب سے جنوبی سرے پر واقع ہے۔ ان کے ہمراہ کمانڈ -ان-چیف انڈمان اور نکوبار کمان (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ تھے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا اور فوجیوں کو خطے میں قومی مفادات کا تحفظ جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00182D1.jpg

اندرا پوائنٹ گریٹ چینل کے ساتھ واقع ہے، جسے معروف طور پر 'سکس ڈگری چینل' کہا جاتا ہے، جو کہ بین الاقوامی ٹریفک کے لیے ایک بڑی شپنگ لین ہے۔ مسلح افواج کی جامع موجودگی، ہندوستان کو خطے میں مکمل سیکورٹی فراہم کنندہ ہونے کی اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے تیار رکھتی ہے۔

اپنے سفر کےراستے میں، وزیر دفاع نے کار نکوبار جزیرے اور کیمبل بے پر قیام کیا، جہاں انہیں زمینی حالات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے وہاں انڈمان اور نکوبار کمان کے مشترکہ فوجی دستوں سے بھی بات چیت کی اور بے مثال بہادری اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے پر ان کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024X9Y.jpg

وزیر دفاع انڈمان اور نکوبار جزائر کے جنوبی گروپ کے علاقے سے پہلے سےواقف ہیں۔ انہوں نے آئی این ایس باز کا بھی دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034ANQ.jpg

مورخہ05 جنوری 2023 کو، وزیر دفاع نے پورٹ بلیئر میں انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشنل علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا جائزہ لیا۔

جنوری 2019 کے بعدیہ وزیردفاع کا اندرا پوائنٹ کا پہلا دورہ ہے۔ ہند بحرالکاہل کے ان دور درازکے جزیروں کی نزدیکی کے پیش نظر، اسٹریٹجک سگنلنگ کے علاوہ، انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے رکشا منتری کے دورے نے ان دور دراز علاقیمی واقع جزائر میں تعینات فوجیوں کو حوصلہ بخشا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے اینڈ این کمانڈ 21 سال پرانی کامیاب انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ ہے، جس کی اب قومی سطح پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

*****

U.No.181

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1889254) Visitor Counter : 178