بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کی وزارت توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اہم اسکیمیں نافذ کی ہیں

Posted On: 15 DEC 2022 8:14PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ22-2021 میں ہندوستان میں فی کس بجلی کھپت 1255 کلو واٹ تھی۔ جو فی کس بجلی کھپت کی عالمی شرح کا تقریبا ایک تہائی ہے۔ حکومت ہند نے بیورو آف انرجی ایفشنسی ( بی ای ای ) کے ذریعہ ایسی اسکیمیں نافذ کی ہیں جن سے توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ ان میں اسٹینڈرڈ اینڈ لیبل (ایس اینڈ ایل) پروگرام ،سب کے لئے انّت جیوتی کے ذریعہ قابل برداشت ایل ای ڈی (یو جے اے ایل اے) اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروگرام (ایس ایل این پی) ، بلڈنگ انرجی ایفشنسی ، ایگریکلچر اور میونسپل ڈیمانڈ سائڈ مینجمنٹ شامل ہیں۔

30-2029 کے لئے سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے ذریعہ کئےگئے پیداواری توسیعی منصوبہ بندی مطالعہ کے مطابق ملک کی مجموعی تنصیب کردہ صلاحیت میں غیر حجری ایندھن پر مبنی پیداواری صلاحیت کے حصہ میں جو کہ اکتوبر 2022 میں 42 فیصد کے آس پاس تھا۔ 30-2029 تک اس میں 64 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہونے کی امید ہے۔ اس سے بجلی کی پیداوار میں حجری ایندھن پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اور اس سے سولر اور ہوا جیسے بجلی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لئے درج ذیل قدم اٹھائے گئے ہیں۔

i۔ خود کار راستے کے تحت سو فیصد تک غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت۔

ii۔تیس جون 2025 تک کمیشنڈ شدہ پروجیکٹوں کے لئے سولر اور ہوائی بجلی کی بین ریاستی فروخت کے لئے بین ریاستی ترسیلی نظام (آئی ایس ٹی ایس ) کی شرحوں میں تخفیف ۔

iii۔سال 30-2029 تک قابل تجدید خرید ہدف (آر پی او ) کے لئے اشاریہ کا اعلان۔

iv۔ زمین فراہم کرنے کی غرض سے الٹرا میگا قابل تجدید توانائی پارکوں کا قیام اور بڑی سطح پر آر ای پروجیکٹوں کی تنصیب کے لئے آر ای ڈیولپروں کے لئے اس کی ترسیل ۔

v۔ پردھان منتری کسان اورجا سورکشا ایوم اتّم مہا ابھیان ( پی ایم ۔ کے یو ایس یو ایم) ، سولر روف ٹاف مرحلہ II، بارہ سو میگا واٹ (ایم ڈبلیو) سینٹرل پبلک سیکٹر اینڈر ٹیکنگ (سی پی ایس یو) اسکیم مرحلہ II وغیرہ جیسی اسکیمیں۔

vi۔ نئی ٹرانس میشن لائینیں بچھانا اور قابل تجدید توانائی کو رواج دینے کے لئے سبز توانائی کاریڈور اسکیم کے تحت نیو سب اسٹیشن کیپسٹی کی تعمیر ۔

vii۔ گرڈ سے جڑے سولر فوٹو والٹیک ( پی وی) اور ونڈ پروجیکٹوں سے بجلی حاصل کرنے کے لئے اشاریہ پر مبنی مقابلہ جاتی بولی عمل کی غرض سے بولی کے معیاری اصول وضوابط۔

viii۔ گرین انرجی اوپن ایکسس ضابطہ 2022 کے ذریعہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے نوٹیفکیشن ۔

ix۔ ایکسچینجوں کے زریعہ قابل تجدید توانائی بجلی کےفروغ کو آسان بنانے کے لئے گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ ( جی ٹی اے ایم) کی لانچنگ ۔

****

ش ح۔ج ق۔س ا

U.No:175


(Release ID: 1889118) Visitor Counter : 139


Read this release in: English