بجلی کی وزارت
سب کے لئے بجلی
Posted On:
15 DEC 2022 8:16PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ بجلی سے متعلق معاملہ اور تمام شہری اور دیہی علاقوں کے صارفین کو بجلی کی سپلائی / تقسیم کا معاملہ ریاستی حکومتوں کے تحت آتا ہے یا پھر توانائی کی ریاستی اکائیوں کی ذمہ داری ہے۔ حکومت ہند اپنی دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) ، مربوط بجلی ترقیاتی اسکیم (آئی پی ڈی ایس) اور اجول ڈسکام ایشورنس یوجنا (یو ڈی اے وائی) سمیت اپنی متعدد اسکیموں کے ذریعہ ریاستوں کو مدد فراہم کرکے ،تمام گھروں میں بلا رکاوٹ بجلی کی سپلائی مہیا کرنے کے ان کے مقصد کی تکمیل میں معاونت کررہی ہے۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں (یو ٹی) نے مرکزی حکومت کے ساتھ یکم اپریل 2019 سے چوبیس گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں منصوبہ جاتی ہدف سے قبل ہی چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کا دعویٰ کیا ہے اور اگر اس میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ آتی ہے تو اس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔
شہری علاقوں میں سب۔ٹرانس مشن کو مضبوط کرنے اور تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنےکے لئے دسمبر 2014 میں مربوط بجلی ترقیاتی اسکیم ( آئی پی ڈی ایس) کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس کو لانچ کرنے کے مقاصد میں ٹرانس فارمروں / فیڈر / صارفین کی میٹرنگ، آئی ٹی سے متعلق کام کاج ،کاروباری وسائل کی منصوب بندی (ای آرپی)، اسمارٹ میٹرنگ، گیس انسولیٹڈ سب اسٹیشن ( جی آئی ایس) اور ریئل ٹائم ، ڈاٹا دستیابی نظام ( آر ٹی ۔ ڈی اے ایس) شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ان کاموں کی عمل آوری کے لئے مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مندرجہ بالا کام کاج کے علاوہ ،زیر زمین کیبلنگ (یو جی ) اور ایرئل بنچڈ (اے بی) کیبل وغیرہ کے لئے بھی سرکارکی جانب سے فنڈ مختص کئے جاتے ہیں اس سے تکنیکی اور تجارتی (اے ٹی اینڈ سی) خسارے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان تمام تقسیم جاتی بنیادی ڈھانچے کے کاموں سے سب کو چوبیس گھنٹے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی سمت میں سرکار کی کوششوں میں مدد ملی ہے۔
حکومت ہند نے 303758 کروڑ روپے کی لاگت سے اصلاحات پر مبنی نتائج سے مربوط تقسیم کاری سیکٹر اسکیم ( آر ڈی ایس ایس ) بھی لانچ کی ہے۔ اس میں مرکزی سرکار کا تخمینہ جی بی ایس 97631 کروڑ روپے کا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ ڈسکام کو شرائط پر مبنی مالی امداد فراہم کرکے تمام ڈسکام / بجلی محکموں اور پرائیویٹ ڈسکام کی آپریشنل ہیئت اور مالی استحکام میں بہتری لانا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سپلائی بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرنا اور پری ۔ پیڈ موڈ میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کرنا بھی ہے۔
****
U.No:173
ش ح۔ج ق۔س
(Release ID: 1889106)