سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھارت  کا پہلا برمبنی شمولیت تہوار-پرپل فیسٹ کل سے گوامیں شروع ہورہاہے


سماجی انصاف اورتفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار گوا میں پرپل فیسٹ کے افتتاح کے موقع پر موجود ہوں گے

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر گوا میں معذور ی سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کے  لئے حساس بنانےسے متعلق ایک  ورکشاپ سے خطاب کریں گے

Posted On: 05 JAN 2023 6:04PM by PIB Delhi

بھارت  میں اپنی نوعیت  کااولین برمبنی شمولیت تہوار-‘‘پرپل فیسٹ :تنوع کا جشن’’ کل سے گوا میں شروع ہورہاہے ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکز ی وزیرڈاکٹر وریندرکمار، اس فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر موجود رہیں گے ۔ اس فیسٹول کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ ہم ہرایک  کے لئے ایک خیرمقدمی اوربرمبنی شمولیت دنیا تیارکرنے کے لئے کس طرح آپس میں مل کر کام کرسکتے ہیں ۔ وزیر موصوف معذوری سے متاثرہ افراد کے تفویض اختیارات کے بارے میں حساس بنانے سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کریں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Purple-Fest-Logo-14XNN.jpg

پرپل فیسٹ کا مقصد سبھی کی شمولیت یابرمنی شمولیت کے جذبے کو تقویت بہم فراہم کرنا ہے اوراس کی خصوصیات میں مختلف النوع قسم کے دلچسپ پروگراموں کا براہ راست مظاہرہ ، کھیل کود سے متعلق تقریبات ، عظیم نمائشیں ، پوری طرح مصروف اورمشغول ہونے کے تجربات سے متعلق زون ، قابل رسائی فلموں کی نمائش اوربرمبنی شمولیت تعلیم ، سیاحت ، روزگار  اورآزادانہ طورپر زندگی جیسے  مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال وغیرہ شامل ہیں ۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر  وریندر کمار کل اس میلے کے آغاز کے موقع پرموجود رہنے والی ممتاز شخصیات میں شامل ہوں گے ۔

اس میلے کے حصے کے طورپر ، معذوری سے متاثرہ افراد کے تفویض اختیارات  کا محکمہ معذوری سے متاثرہ افراد کے لئے چیف کمشنر کے دفتر(سی سی پی ڈی ) کے اشتراک کے ساتھ ، گوا میں 6اور 7جنوری  کو حساس بنانے سے متعلق ایک دو روزہ ورک شاپ کاانعقاد کررہاہے ۔ اس ورک شاپ میں معذوری کے شعبے میں بہترین طورطریقوں پراظہار خیال کیاجائے گا۔ جس کے دوران ، معذوری سے متاثرہ  افراد کے لئے مختلف اسکیموں اورپروگراموں  سے متعلق امورکے نفاذ کے حل کی غرض سے رسائی کو بہتربنانے اورقابل رسائی اوردسترس کے شعبے میں اختراعات اور جدت طرازیوں اورعملی منصوبوں پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس ورکشاپ  میں پورے ملک کے شراکت دار اورمتعلقہ فریق شرکت کریں گے ۔

ورکشاپ کاافتتاح ، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیرڈاکٹر وریندرکمارکریں گے اور گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹرپرمود ساونت ، مہمان ذی وقار  کی حیثیت سے ورکشاپ میں موجود ہوں گے۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -166



(Release ID: 1889075) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi