ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
موسمیاتی کارروائی کے لئے مرکزی بجٹ 23-2022میں بلینڈڈ سرمایہ کی بہم رسانی کے لئے ، اعلان کردہ خود مختارسبزبانڈس اور موضوعاتی فنڈس
19500کروڑروپے کے منظورشدہ تخمینہ اخراجات کے ساتھ ، اعلیٰ اثرانگیزی کے حامل پی وی موڈیولس سے متعلق قومی پروگرام سے مربوط ، پیداوارسے منسلک ترغیبانی اسکیم (قسط دوئم)
سبز قرض تمسکات سے حاصل ہوامنافع سبزپروجیکٹوں کے لئے نشانزد ہے
Posted On:
22 DEC 2022 3:39PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج کہا ہے کہ بھارت کا ، سال 2070تک کاربن کے صفر اخراج کے ہدف کی حصولیابی سے متعلق وژن پر، آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنوینشن (یو این ایف سی سی سی ) کے اصول وضوابط پرتبادلہ ٔخیال کرنے کے بعد ، بہت احتیاط سے غوروخوض کیاگیاہے ۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جناب چوبے نے کہاکہ بھارت کی کاربن کے کم اخراج میں پیش رفت سے متعلق طویل مدتی حکمت عملی (ایل ٹی –ایل ای ڈی ایس ) دستاویز میں تازہ ترین تخمینوں کے مطابق ، جسے نومبر 2022میں یو این ایف سی سی سی کو پیش کیاگیاہے ، یہ بات کہی گئی ہے کہ کاربن کے کم اخرا ج کی سمت تغیرکی راہ میں ، نئی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی سے متعلق ، نئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اوردیگر لین دین اورمسودوں پرآنے والی لاگتیں اوراخراجات شامل ہیں ۔بھارت کی مالیاتی ضروریات کے بارے میں بہت سے تخمینے موجود ہیں ۔ ان میں سے کئی میں توانائی کے شعبے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ، جن میں صنعت ، عمارتیں اورٹرانسپورٹ شامل ہیں ۔ سبھی مطالعات میں مختلف وجوہات کی بناپرتخمینوں میں اختلافات ہیں ، پھربھی یہ سال 2050تک کھربوں ڈالرز کے بقدرتخمینے لگائے گئے ہیں ۔
وزیرموصوف نے مزید مطلع کیا کہ حکومت ہند نے پہلے ہی متعدد اقدامات کرلئے ہیں ،جن میں مرکزی بجٹ 23-2022میں کئے گئے اعلانات شامل ہیں۔ موسمیاتی کارروائی کے لئے مرکزی بجٹ 23-2022میں بلینڈڈ سرمایہ کی بہم رسانی کے لئے ، اعلان کردہ خود مختارسبزبانڈس اور موضوعاتی فنڈس، بجٹ میں ، بھارت کی آب وہوا سے متعلق عہدبندیوں کے عین مطابق ، شمسی توانائی ، متعلقہ آلات اورسازوسامان اوربیٹریاں وغیرہ کی ملک کے اندرہی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرکے ، توانائی کے تغیر پرزوردیاگیاہے ۔ حکومت ہند نے اعلیٰ اثرانگیزی کے حامل شمسی پی وی موڈیولس میں گیگا واٹ (جی ڈبلیو) پیمانے کے مینوفیکچرنگ کی صلاحیت حاصل کرنے کے مقصد سے 19500کروڑروپے کے منظورشدہ تخمینہ اخراجات کے ساتھ ، اعلیٰ اثرانگیزی کے حامل پی وی موڈیولس سے متعلق قومی پروگرام سے مربوط ، پیداوارسے منسلک ترغیبانی اسکیم (قسط دوئم)
تحریری جواب میں بیان کیاگیاہے کہ بھارت کے تمسکات کے تبادلے سے متعلق بورڈ (سیبی ) کے مطابق ، سبز قرض تمسکات تیارکی گئی ہیں تاکہ آب وہوا اور /یا موسمیات سے متعلق مثبت فائدوں کے حامل پروجیکٹوں کے لئے سرمایہ فراہم کیاجاسکے ۔ سبز قرض تمسکات سے حاصل ہوامنافع سبزپروجیکٹوں کے لئے نشانزد ہے۔سیبی (غیرتبدیل پذیرتمسکات کے اجرا اورحصص بازار میں ان کی خرید وفروخت ) قواعد وضوابط کے تحت سبز قرض تمسکات کی ایک ایسے قرض تمسکات کے طورپر تشریح کی گئی ہے ، جسے اس قسم کے فنڈس حاصل کرنے کے لئے جاری کیاجاتاہے ، جنھیں ذیل کے کسی بھی زمروں کے تحت ، پروجیکٹ (پروجیکٹوں ) اور/یااثاثہ (اثاثوں ) کے لئے بروئے کار لایاجائے ۔ لیکن یہ فنڈس بورڈکی جانب سے وقتافوقتا واضح کی جانے والی شرائط سے مربوط ہیں ۔
- قابل تجدید اوردیرپااور پائیدار توانائی ، جن میں ہوا، شمسی ، بائیو توانائی اور توانائی کے دیگر ذرائع شامل ہیں اور ان میں صاف ستھری اورآب وہوا کے لئے سازگار ٹکنالوجی کا استعمال ہوتاہے ۔
- بڑے پیمانے پر/سرکاری ٹرانسپورٹیشن یانقل وحمل ، آب وہوا کے لئے سازگا رٹرانسپورٹیشن۔
- صاف اور/یا پینے کا پانی ، پانی کوازسرنو قابل استعمال بنانے سمیت پانی کے دیرپا اورپائیدار بندوبست ۔
- آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی غرض سے تدارکی اقدامات ۔
- کارگر اورآب وہوا کے لئے سازگار عمارتوں سمیت توانائی کی بچت ۔
- کچرے ، کوڑاکرکٹ اورفضلے کے دیرپا بندوبست ۔ ان میں فضلے کوازسرنو قابل استعمال بنانا، فضلے سے توانائی تیارکرنا ، فضلے کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانا یا نمٹارا۔
- زمین کا دیرپا مثبت استعمال ۔ ان میں دیرپا اورپائیدار جنگل بانی اور زراعت اورشجرکاری شامل ہیں ۔
- حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ۔یا
- بورڈ کی جانب سے وقتافوقتا مخصوص اورواضح کیاجانے والا کوئی بھی زمرہ۔
اس کے علاوہ ، بھارت کے خود مختار سبزبانڈس سے متعلق حتمی فریم ورک کواب منظوری مل چکی ہے ۔ حکومت ہند کاخود مختار سبزبانڈس کافریم ورک ، بین الاقوامی سرمایہ منڈی کی ایسوسی ایشن (آئی سی ایم اے ) اورسبزبانڈس قواعد وضوابط (2021) کے سبھی چار عناصر اور کلیدی سفارشات کی تعمیل کرنے کی غرض سے تیارکیاگیاہے ۔ آئی سی ایم اے سبزبانڈ اصول وضوابط کے ذریعہ واضح کئے گئے چارخاص عناصر درج ذیل ہیں :
- حاصل ہونے والی رقومات کا استعمال
- پروجیکٹ کی جانچ پڑتال اورانتخاب
- حاصل ہونے والی رقومات کا بندوبست اور
- رپورٹ فراہم کرنا
تحریری جواب میں یہ بات واضح کی گئی کہ آب وہوا کے لئے سازگارپرجیکٹوں کے لئے سرمایہ کی فراہمی یعنی گرین فائنانس ، ایک بہت ہی وسیع اور تدریجاً بڑھنے والا تصور ہے ، جس میں گرین فائنانس کی اب تک کوئی کثیر سطحی متفقہ تشریح نہیں کی گئی ہے۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -130
(Release ID: 1888825)
Visitor Counter : 116