صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر متعدی بیماریوں کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


آیوشمان بھارت اسکیم کے ذریعے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کمیونٹی سطح پر  موضوع کے حوالے سے کی گئی بات چیت کے ذریعے جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت کینسر سے بچاؤ کے پہلو کو استحکام حاصل ہوا ہے

کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لیے این ایچ ایم کے تحت فراہم کردہ مالی مدد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں کے مطابق کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 DEC 2022 5:25PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ طبی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی (آئی سی ایم آر- این آئی ای) نے 2015تا   2018 کے دوران 12 قبائلی اضلاع (8 شمال مشرق اور 4 ملک کے باقی حصوں) میں 15 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں شر ح اموات کا  جائزہ  کیا  جس میں  یہ  بات سامنے آئی کہ کل اموات میں سے 66 فیصد غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کی وجہ سے ہوئیں۔  ان اموات کی سب سے بڑی این سی ڈی وجوہات دل سے متعلق بیماریاں تھیں (دل کی بیماریاں-24فیصد) اس کے بعد کینسر سے متعلق بیماریاں (11فیصد)تھیں ۔مطالعہ سے  اس بات کے اشارے  ملے کہ این سی ڈیز  نے موت کی دوسری وجوہات (جیسے متعدی بیماریوں) کی جگہ لے لی ہے، یہاں تک کہ قبائلی آبادی میں بھی۔

بھارتی حکومت کا صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ، قومی صحت  مشن (این ایچ ایم) کے ایک حصے کے طور پر، کینسر، ذیابیطس، قلب سے متعلق  امراض اور فالج کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی سی  ڈی سیز ) کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ جو  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی اور وسائل کے مطابق ہے۔ مذکورہ پروگرام  پربنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کے  فروغ، صحت کے فروغ اور کینسر سے بچاؤ کے لیے بیداری  پیدا کرنے، جلد تشخیص، انتظام اور کینسر سمیت غیر متعدی امراض (این سی ڈیز ) کے علاج کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولت کے حوالے سے توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ این پی سی ڈی سی ایس کے تحت، 707 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینکس، 268 ڈسٹرکٹ ڈے کیئر سینٹرس، اور 5541 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔

غیر متعدی بیماریوں جیسے  ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور عام  قسم کے کینسر کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل ، ملک میں این ایچ ایم کے تحت اور جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت، 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تین عام کینسر یعنی منہ، چھاتی اور سروائیکل کی اسکریننگ کے لیے نشان دہی  کی گئی  ہے۔ ان عام کینسر کی اسکریننگ خدمات کی فراہمی آیوشمان بھارت - صحت اور تندرستی مراکز کے تحت  خدمات فراہم کیے جانے  کا ایک لازمی حصہ ہے۔

آیوشمان بھارت اسکیم کے ذریعے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کمیونٹی سطح پر  موضوع کے حوالے سے کی گئی بات چیت کے ذریعے جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت کینسر سے بچاؤ کے پہلو کو استحکام حاصل ہوا ہے ۔ کینسر کے بارے میں عوام کے درمیان بیداری کو بڑھانے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے  کے لیے  کیے جانے والے دیگر اقدامات میں جو چیزیں شامل ہیں ان میں کینسر سے متعلق آگاہی کے قومی دن اور کینسر کے عالمی دن کا مشاہدہ اور کمیونٹی کی مسلسل بیداری   کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال جیسے اقدامات شامل ہے۔ مزید یہ کہ  خوراک کے تحفظ اور معیار سے متعلق بھارتی اتھارٹی  یعنی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ذریعے صحت مند کھانے کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ فٹ انڈیا موومنٹ کو نافذ کیا جاتا ہے جبکہ  آیوش کی وزارت کے ذریعہ یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ این ایچ ایم،   این پی سی ڈی سی ایس  کے تحت کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے (آئی ای سی) کی سرگرمیوں کے لیے مالی مدد کرتا ہے جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ان کے پروگراموں کی عمل آوری کے منصوبوں  (پی آئی پیس) کے مطابق کی جاتی ہے۔

این ایچ ایم کے تحت  2021-22 کے دوران غیر متعدی امراض کے پروگرام کے لئے  لچکدار پول کے تحت این پی سی ڈی سی ایس  پروگرام میں فراہم کردہ فنڈز کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے  تفصیلات ضمیمہ 1 میں دی گئی ہیں۔

مرکزی حکومت کینسر کے تیسرے درجے کی دیکھ بھال کے لیے سہولیات کو بڑھانے کے لیے ٹرٹیری کینسر کیئر سنٹرز کی سہولتوں کو مستحکم کر رہی ہے ۔ مذکورہ اسکیم کے تحت 19 اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ (ایس سی آئیز ) اور 20 ٹرٹیری کینسر کیئر سینٹرز (ٹی سی سی سیز) کو منظوری دی گئی ہے۔

 

ضمیمہ  1

مالی سال 22-2021 کی مدت کے دوران این ایچ ایم کے تحت  این سی ڈی  لچک دار پول کے تحت این پیسی ڈی سی ایس  کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے منظور شدہ تفصیلات  

(روپے لاکھ میں)

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

2021-22

1

انڈمان اور نکوبارجزائر

56.96

2

آندھر پردیش

4672.54

3

اروناچل پردیش

146.45

4

آسام

1258.57

5

بہار

956.30

6

چنڈی گڑھ

12.84

7

چھتیس گڑھ

1619.06

8

دادر اور نگر حویلی

7.05

9

دمن اور دیو

10

دہلی

191.15

11

گوا

168.97

12

گجرات

2076.80

13

ہریانہ

476.86

14

ہماچل پردیش

286.28

15

جموں و کشمیر

805.68

16

جھارکھنڈ

2620.26

17

کرناٹک

4097.12

18

کیرالہ

4250.92

19

لداخ

104.45

20

لکشدیپ

24.72

21

مدھیہ پردیش

1402.09

22

مہاراشٹر

976.63

23

منی پور

623.31

24

میگھالیہ

416.03

25

میزورم

332.26

26

ناگالینڈ

305.43

27

اوڈیشہ

2158.89

28

پڈوچیری

126.82

29

پنجاب

705.42

30

راجستھان

4603.49

31

سکم

156.78

32

تمل ناڈو

4004.70

33

تلنگانہ

3139.44

34

تری پورہ

383.86

35

اتر پردیش

13196.18

36

اترا کھنڈ

597.75

37

مغربی بنگال

3697.33

 

نوٹ:

1. مندرجہ بالا اعداد وشمار نان ریکرینگ: تزئین و آرائش اور فرنشننگ، ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، سی ایچ سی میں این سی ڈی کلینک، وغیرہ۔ بار بار گرانٹ: متفرق اور ہنگامی حالات، تعلیم اور مواصلات اور تربیت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، تحقیق اور نگرانی، وغیرہ پر مشتمل ہے ۔

2. مندرجہ بالا اعداد و شمار دستیاب مالیاتی انتظامی رپورٹس (ایف ایم آرس) کے مطابق ہیں جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ فراہم  کیے گئے ہیں۔

*************

ش ح ۔ ش ر۔ ر ب

U. No.126


(ریلیز آئی ڈی: 1888815) وزیٹر کاؤنٹر : 309
یہ ریلیز پڑھیں: English