بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اور دیہی صنعتی پروگرام کی توسیع اور ترقی پر بات چیت کے لئے کھادی-سمواد کا انعقاد

Posted On: 04 JAN 2023 7:56PM by PIB Delhi

اترپردیش اور ہریانہ کی ریاستوں سے آئے ہوئے ڈیڑھ سے سو زیادہ کھادی اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں کھادی اور دیہی صنعتوں سے متعلق کمیشن کے سربراہ جناب منوج کمار کی جانب سے ایک ’کھادی-سمواد‘(کھادی پر مکالمہ)منعقد ہوا۔نئے سال کے موقع پر منعقد اس کھادی-سمواد کے دوران کھادی اور دیہی صنعتی پروگرام کی توسیع و ترقی کے ضمن میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ایشوز میں کھادی دھاگے کی کتائی کے لئے کچے سامان کے طورپر مناسب شرح پر چاندی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا ایشو بھی زیر بحث ایشوز میں شامل تھا۔اس کے ساتھ ساتھ ایم ایم ڈی اے اسکیم کے تحت سبسڈی کی بروقت ادائیگی کا ایشو بھی اس میں شامل تھا۔کے وی آئی سی کے سربراہ نے کتائی کرنے والے بُنکروں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ اِن ایشوز کا جلد از جلد حل نکال لیا جائے گا۔

01.jpg

اس موقع پر مطلع کیا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال کے دوران مصنوعات کی تیاری اور فروخت ریکارڈ رہی ہے اور کھادی اداروں کو ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے وغیرہ میں حصہ لینے کا بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال آئی آئی ٹی ایف نے 250 اسٹالوں کے ساتھ کھادی انڈیا پویلین کا اہتمام کیا، جس میں مختلف ریاستوں سے میلے میں شرکت کرنے والے اداروں نے یہ بات درج کی کہ اس میں 12.06کرو ڑروپے کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ان اِداروں کو خریداروں کی دلچسپیوں کو بھی جاننے کا موقع ملا اور انہیں پائیدار روزگار کے ساتھ اس پروگرام کو آگے لے جانے کا حوصلہ ملا۔

02.jpg

کے وی آئی سی کے سربراہ نے اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بڑی تعداد میں نئے اور نوجوان افراد کھادی سیکٹر سے جڑ رہے ہیں اور وہ اپنے ذاتی ادارے قائم کرکے نہ صرف یہ کہ خود کفیل بن رہے ہیں، بلکہ وہ دیگر نوجوانوں کے لئے تحریک کا مؤثر ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کھادی اداروں کے نمائندوں سے اصرار کیا کہ کھادی سیکٹر میں وہ روایتی چرخہ پر نئی افرادی قوت کی تربیت کا کام انجام دیں ، تاکہ کھادی پیداوار میں نئی صلاحیتوں کو شامل کیا جائے اور کتائی کرنے والوں و بُنکروں تک زیادہ سے زیادہ آمدنی پہنچائی جاسکے۔

03.jpg

*************

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.122



(Release ID: 1888783) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Telugu