خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سی اے آر اے کے زیر اہتمام گود لینے کے لیے بنائے گئے کیئرنگز پورٹل کی جدیدکاری کی گئی ہے تاکہ گود لینے سے متعلق معاملات کی آن لائن کارروائی کو تیز اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جا سکے
تمام ضلع مجسٹریٹوں نے پہلے ہی پورٹل پر اندراج کرالیا ہے
ضروری طبی مداخلت کے لیے اضلاع کے چیف میڈیکل آفیسرز کو بھی پورٹل پر رجسٹر کیا جا رہا ہے
Posted On:
16 DEC 2022 6:11PM by PIB Delhi
سی اے آر اے کے زیر اہتمام گود لینے کے لیے بنائے گئے کیئرنگز پورٹل کی جدیدکاری کی گئی ہے تاکہ گود لینے سے متعلق معاملات کی آن لائن کارروائی کو تیز اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔پورے عمل کے انڈٹوانڈ ڈیجیٹائزیشن کے نتیجے میں فیلڈ لیول پر بھی تیز تر پروسیسنگ ہوئی ہے۔ تمام ضلع مجسٹریٹ پہلے ہی پورٹل پر اندراج کر چکے ہیں۔ مزید برآں، اضلاع کے چیف میڈیکل آفیسرز کو بھی پورٹل پر رجسٹر کیا جا رہا ہے تاکہ خصوصی ضرورت والے بچوں کی صحت کی حالت کا تعین کیا جا سکے اور ایسے بچوں کی تیز رفتار پلیسمنٹ کے لیے ضروری طبی مداخلت کی جا سکے۔
سنٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، پچھلے تین سال اور موجودہ سال (13.12.2022 تک) میں سے ہر ایک کے دوران ہندوستانیوں اور غیر ملکیوں/غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) کے ذریعہ گود لیے گئے بچوں کی تعداد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں :-
سال
|
اندرون ملک ایڈاپشن
|
بین ممالک ایڈاپشن
|
2019-2020
|
3351
|
394
|
2020-2021
|
3142
|
417
|
2021-2022
|
2991
|
414
|
2022-2023
(اپریل-2022 سے 13 دسمبر 2022 تک)
|
1836
|
222
|
زیادہ تر شکایات ،ممکنہ گود لینے والے والدین (پی اے پی) کے انتظار کے وقت سے متعلق ہیں۔ پی اے پی کی انتظار کی مدت ان بچوں کی دستیابی پر منحصر ہے جنہیں سی ڈبلیو سی کے ذریعے گود لینے کے لیے قانونی طور پر آزاد قرار دیا گیا ہے۔ یہ کسی خاص ریاست سے گود لینے کے لیے پی اے پی کے انتخاب اور عمر کے گروپ کو ترجیح دینے پر بھی منحصر ہے۔ اگرچہ چھ سال تک کے ایک عام چھوٹے بچے کو گود لینے کے لیے ایک لمبی قطار ہے، لیکن پی اے پی کے لیے کوئی انتظار کی مدت نہیں ہے جو خصوصی ضروریات والے بچے اور فوری طور پر پلیسمنٹ کے زمرے سے تعلق رکھنے والے بچے (زیادہ تر بڑے بچے) کو گود لینا چاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ انتظار کا وقت صرف پی اے پی کے لیے ہے، جو بچے قانونی طور پر آزاد ہیں انہیں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقین اور ماہرین سے موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر، سینٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے) نے جووینائل جسٹس (کیئر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ، 2015 (2021 میں کی گئی ترمیم کے مطابق) کے مطابق، ایڈاپشن ریگولیشنز، 2022 تیار کیا ہے جسے 23.09.2022 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ گود لینے کے ضوابط، 2022 کو سی اے آر اے اور دیگر متعلقین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا تھا جن میں ایڈاپشن ایجنسیز اور ممکنہ گود لینے والےوالدین (پی اے پی) شامل ہیں۔
کچھ نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں (i) عدالت کی بجائے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے گود لینے کا حکم جاری کرنا، ii) )پی اے پی جوڑے کے لیے عمر کی بالائی حد 85 سال اور سنگل پی اے پی کے لیے 40 سال کر دی گئی ہے اگر وہ 2 سال سے کم عمر کے بچے کو گود لے رہے ہیں۔ iii) ) سی اے آر اے کی طرف سے 7 روزہ گود لینے کی کوشش کا آغاز کیا گیا جو رہائشی ہندوستانی (آر آئی )، غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی) اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (آو سی آئی ) پی اے پی کے لئے ہے۔( iv) چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کی بنیاد پر بچے کی صحت کی حالت کا تعین کریں گے۔( v) ایل ایف اے (گود لینے کے لیے قانونی طور پر مفت) کو زیادہ سے زیادہ دس دنوں کے اندر اپ لوڈ کرنے کے لیے سخت ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے، (vi) دو سے زیادہ بچے والے پی اے پی بچے ایک نارمل بچے کے لیے ریفرل حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں، (vii) ممکنہ والدین اور بڑے بچوں کے لیے پری ایڈاپشن، ایڈاپشن اور پوسٹ ایڈاپشن کے مراحل میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے کاؤنسلنگ لازمی قرار دی گئی ہے ، (viii) 10 دن کے اندر ایل ایف اے (گود لینے کے لیے قانونی طور پر مفت) اپ لوڈ کرنے ، چیف میڈیکل آفیسر کے ذریعے پندرہ دن کے اندر خصوصی ضرورت والے بچوں کا معائنہ اور پانچ دنوں کے اندر ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (ڈی سی پی یو) کے ذریعے گود لینے کی درخواست کے دستاویزات کی تصدیق کے لئے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہے ، (ix) دو سال کی مدت کے بعد رضاعی دیکھ بھال کے مرحلے والے گود لینے کے لئے اہل بچوں کے فوسٹرایڈاپشن پر زور اورx) ) پی اے پی کے ڈسرپشن یا تحلیل کی وجہ بننے کے لیے سخت اقدامات کا التزام کیا گیا ہے۔
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
************
ش ح۔ م م ۔ م ص
(U: 52)
(Release ID: 1888232)
Visitor Counter : 96