سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی طلباء  21سے 24 جنوری  2023 کو بھوپال میں منعقد ہونے والے بھارت – بین الاقوامی سائنس فیسٹول  میں (آئی آئی ایس ایف ) -2022 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے مقابلہ کریں  گے اور دو نئے عالمی ریکارڈ  قائم کرنے کی کوشش کریں  گے


آئی آئی ایس ایف  نے  ایگریبوٹ  (شمسی  ) ،   گھریلو آٹو میشن   ،  شہد  اکٹھا کرنا  اور فائبر سے فیبرک   بنانے   جیسی چار سرگرمیوں  میں  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ   قائم کرنے کی دو کوششیں  کی جائیں گی

بایوٹیک اور  ایگری ٹیک  اسٹارٹ اپس کے علاوہ  فیسٹول میں  مقامی دستکاروں کے ذریعہ  بنائے گئے اسمارٹ اور  معلوماتی کھلونوں کی بھی نمائش کی جائے گی تاکہ انہیں  عالمی سطح  پر مقبول بنایا جاسکے:  ڈاکٹر جتیندر سنگھ

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2022 5:55PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی ، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )، وزیر اعظم کے دفتر ،عملے اور عوامی شکایات ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارتی  طلبا 21سے 24 جنوری  2023 کو بھوپال میں منعقد ہونے والے  بھارت بین الاقوامی سائنس فیسٹول  (آئی آئی ایس ایف ) – 2022 میں  گنیز بک آف ریکارڈ س کے لئے مقابلہ کریں گے  اور  دو نئے عالمی ریکارڈ بنانے  کی کوشش کریں گے ۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ آئی آئی ایس ایف  2022  میں  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے  چار سرگرمیوں  یعنی  ایگریبوٹ  (شمسی ) ، گھریلو  آٹو میشن  ،  مکھیوں سے شہد  اکٹھا  کرنا اور فائبر سے فیبرک   کے زمرے میں   کوشش کریں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013GBF.jpg

آئی آئی ایس ایف -2022 اس طرح کے  فیسٹول  کی سیریز کا آٹھواں فیسٹول ہے ، جو 21سے  24 جنوری  2023  کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں  مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی   ( ایم اے این آئی ٹی ) میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ امید ہے کہ اس فیسٹول میں  5000 مدعو کئے گئے مندوبین شرکت کریں گے اور  10000 مقامی لوگ روزانہ یہاں آئیں گے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  سائنس کے تمام سکریٹریوں  ،  پرنسپل ،سائنسی مشیر  اور مدھیہ پردیش  حکومت کے سینئیر عہدے داروں کے ساتھ آن لائن قائمہ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ  بھارت بین الاقوامی سائنس فیسٹول   ( آئی آئی ایس ایف )- 2022 کے لئے   www.scienceindiafest.org. کے ذریعہ رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے ۔

وزیر اعظم کے ذریعہ  ‘‘ بھارتی کھلونوں کا میلہ -2021’’  کے افتتاح کو یاد کرتے ہوئے  ، جو  بھارتی کھلونو ں  کی صنعت کی جامع ترقی کے لئے  تمام فریقو ں کو  اک ورچوئل پلیٹ فارم  پر یکجا کرنے   کا ایک منفرد قدم تھا ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   دیہی کھلونوں  کی صنعت کے لئے  ایک بھارتی برانڈ تیار کرنے  کے لئے  تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ بایو ٹیک اور  ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کے علاوہ فیسٹول میں   مقامی دستکاروں کے ذریعہ تیار کئے گئے اسمارٹ اور معلوماتی کھلونوں کی نمائش  بھی کی جائے گی تاکہ انہیں  عالمی سطح پر مقبول بنایا جائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026J8A.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  یہ فیسٹول   پورے بھارت کے نوجوان طلبا ،سائنسدانوں اور  تکنیکی ماہرین  کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی   کے ذریعہ شروع کئے گئے اہم پروگراموں   جیسے سووچھ  بھارت ابھیان ،  سووستھ  بھارت ابھیان ، میک ان انڈیا ، ڈجیٹل انڈیا ، اسمارٹ ولیج ،اسمارٹ سٹیز ، نمامی گنگے  ، انّت  بھارت ابھیان   سے متعلق  معلومات اورنظریات کا تبادلہ کرنے   کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

آئی آئی ایس  ایف 2022 کے مجوزہ پروگراموں کا میٹنگ میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ان پروگراموں  میں   طلبا کا سائنس ولیج  ، سائنس اور ٹکنالوجی کے نئے  محاذوں   سے تعارف  ،  کھیلوں اور کھلونوں کے ذریعہ سائنس   ،  طلبا کی اختراعات کا فیسٹول   ، ویگیانکا  (ادب ) ، بین الاقوامی سائنس فلم  فیسٹول   ،  گنیز ورلڈ ریکارڈ  کے لئے کوشش  ،  دستکارو ں  کا ٹکنالوجی ولیج   ،ووکل فار لوکل   ، نوجوان سائنسدانوں کا کنکلیو   ،  نئے دور کی ٹکنالوجی کا شور، این ایس او آئی ایم   ،ایس ٹی ای ایم   @ 2022- میگا سائنس اینڈ ٹکنالوجی  نمائش   ، اسٹارٹ اپ کانفرنس اور سائنس اور ٹکنالوجی   کونسل کنکلیو   شامل ہیں۔

ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ آئی آئی ایس ایف  نے   زندگی کے مختلف  پہلوؤں کو  سائنس سے مربوط کرنے کے لئے   اپنے اختراعی  پروگراموں اور سرگرمیوں  کے ذریعہ   کافی  پیش رفت کی ہے۔ ہر نئے ایڈیشن میں  بھارت اور  بیرونی ممالک  کے شرکا کی تعداد میں  اضافہ ہورہا ہے  اور  زیادہ سے زیادہ لوگوں کو  اس  سفر میں شامل کرے مطلوبہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  خلا کا محکمہ اور ایٹمی توانائی کا محکمہ  بھی اس سال  آئی آئی ایس  ایف میں تعاون کررہے ہیں ، جو  ایک اضافی  دلچسپی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M5BA.jpg

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-56


(रिलीज़ आईडी: 1888231) आगंतुक पटल : 122
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English