خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
390خصوصی گود لینے والی ایجنسیوں (ایس اے اے) میں رہنے والے شیرخوار بچوں سمیت 4105 بچوں کو مشن واتسلیہ اسکیم کے تحت تعاون دیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2022 6:08PM by PIB Delhi
وزارت کے تحت سنٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے) گود لینے سے متعلق معاملات میں ایک قانونی ادارہ ہے۔ سی اے آر اے یتیم، لاوارث اور بے سہارا (او اے ایس) بچوں کو اہل اور موزوں خاندانوں کے ذریعہ ، جوونائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، 2015 (جے جے ایکٹ، 2015) اور ایڈاپشن ریگولیشنز 2022میں درج دفعات کے مطابق، (2021 میں کی گئی ترمیم کے مطابق ) گود لینے کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ 31.03.2022 تک، 4105 بچے 390 خصوصی گود لینے والی ایجنسیوں (ایس اے اے) میں مقیم ہیں جن میں شیرخوار بچے بھی شامل ہیں ۔ مشن واتسلیہ اسکیم کے تحت امداد یافتہ ایس اے اے میں رہنے والے بچوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔
وزارت، مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جس کا نام مشن واتسلیہ اسکیم ہے تاکہ لاوارث شیر خوار بچوں سمیت مشکل حالات سے گزررہے بچوں کے لیے خدمات فراہم کرنے کی خاطر ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مدد کی جا سکے۔ اسپیشلائزڈ ایڈاپشن ایجنسیز (ایس اے اے) سمیت بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے (سی سی آئی) جواس اسکیم کے تحت قائم کیے گئے ہیں، عمر کے لحاظ سے عمر کی مناسبت سے تعلیم، تفریح، صحت کی دیکھ بھال اور مشاورت کے ساتھ ساتھ معاونت کرتے ہیں۔ مشن واتسلیہ اسکیم ہر ضلع میں کم از کم ایک ایس اے اے (ترجیحی طور پر حکومت کے زیر انتظام) میں کریڈل بیبی ریسپشن سنٹرز قائم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ وزارت باقاعدگی سے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ فالواپ کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایس اے اے سمیت سی سی آئی ،جے جے ایکٹ 2015 کی دفعات کے مطابق دیکھ بھال کے معیارات پر عمل پیرا ہوں۔ تمام سی سی آئی کے لازمی معائنہ کے سلسلے میں تمام ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مختلف مشورے بھیجے گئے ہیں۔
ضمیمہ-1
اختصاص یافتہ ایڈاپشن ایجنسیوں (ایس اے اے) اور ایس اے اے میں رہنے والے بچوں کی ریاست وار تفصیلات (2022-03-31 تک)
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
ایس اے اے کی تعداد
|
ایس اے اے میں رہنے والے بچے
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
15
|
161
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
2
|
10
|
|
3
|
آسام
|
18
|
95
|
|
4
|
بہار
|
25
|
169
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
12
|
119
|
|
6
|
گوا
|
2
|
17
|
|
7
|
گجرات
|
13
|
79
|
|
8
|
ہریانہ
|
6
|
71
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
1
|
14
|
|
10
|
جموں و کشمیر
|
2
|
9
|
|
11
|
جھارکھنڈ
|
9
|
93
|
|
12
|
کرناٹک
|
36
|
360
|
|
13
|
کیرالہ
|
8
|
80
|
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
27
|
222
|
|
15
|
مہاراشٹر
|
17
|
170
|
|
16
|
منی پور
|
9
|
64
|
|
17
|
میگھالیہ
|
4
|
23
|
|
18
|
میزورم
|
6
|
23
|
|
19
|
ناگالینڈ
|
4
|
10
|
|
20
|
اڈیشہ
|
27
|
227
|
|
21
|
پنجاب
|
6
|
86
|
|
22
|
راجستھان
|
33
|
600
|
|
23
|
سکم
|
3
|
19
|
|
24
|
تمل ناڈو
|
21
|
210
|
|
25
|
تریپورہ
|
6
|
39
|
|
26
|
اتر پردیش
|
24
|
349
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
5
|
22
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
26
|
332
|
|
29
|
تلنگانہ
|
14
|
340
|
|
30
|
انڈمان اور نکوبار
|
1
|
0
|
|
31
|
چنڈی گڑھ
|
2
|
4
|
|
32
|
دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
1
|
0
|
|
33
|
لداخ
|
0
|
0
|
|
34
|
لکشدیپ
|
0
|
0
|
|
35
|
دہلی
|
3
|
69
|
|
36
|
پڈوچیری
|
2
|
19
|
|
|
کل
|
390
|
4105
|
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیں۔
************
ش ح۔ م م ۔ م ص
(U: 51)
(ریلیز آئی ڈی: 1888207)
وزیٹر کاؤنٹر : 153