وزارت دفاع

این ڈی سی کے63 ویں کورس کا آغاز

Posted On: 02 JAN 2023 6:12PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی)کے 63ویں کورس کا آغاز، 02 جنوری 2023 کو کمانڈنٹ این ڈی سی لیفٹیننٹ جنرل ایس ایس دہیا اور کورس کے شرکاء نے، شہید ہونے والے فوجیوں کے اعزاز کے طور پر قومی جنگی یادگار پر گل دائرےنذر کرنے کے ساتھ کیا۔ یہ کورس گورننس، ٹکنالوجی، تاریخ اور معاشیات کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور حکمت عملی پر مرکوز ہے۔ اس میں ہندوستانی فوج کے 41، ہندوستانی بحریہ کے 07، ہندوستانی فضائیہ کے 13، سول سروسز کے 19، اور 30 دوستانہ غیر ملکی ممالک (ایف ایف سیز) کے 40 افسران نمائندگی کرتے ہیں۔

این ڈی سی، دفاع اور سول سروسز (آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی آر ایس، ڈی آر ڈی او وغیرہ) کے سینئر افسران کو یکجا کرنے کے ساتھ، 47ہفتے کی مدت کے لیے ایک کورس کا انعقاد کرتا ہے۔ مختلف جغرافیائی اور جغرافیائی سیاسی سیاق و سباق میں متعدد سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں این ڈی سی کے نصاب کی مطابقت کو دیکھتے ہوئے، پچھلے کورسز میں ایف ایف سیز کی نمائندگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) 1960 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ وزارت دفاع کے تحت انٹر سروسز کا ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے، اور اسے ملک میں آموزش کی اعلیٰ ترین جامع نشست سمجھا جاتا ہے۔

*****

U.No.36

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1888120) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi