مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

آتم نر بھر بھارت اسکیم

Posted On: 14 DEC 2022 5:01PM by PIB Delhi

 

وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ   آتم نر بھر بھارت پہل کے تحت محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) کا مقصد تحقیق اور ترقی کے لیے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا اور ہندوستان کو ٹیکنالوجیز کی ترقی اور مواصلات آلات کی تیاری کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے، جس میں کور ٹرانسمیشن آلات، 4 جی/ 5 جی  نیکسٹ جنریشن ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک اور وائرلیس آلات رسائی اور کسٹمر کے احاطے کا سامان (سی پی ای )، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، رسائی کے آلات، دیگر وائرلیس آلات اور انٹرپرائز آلات جیسے سوئچز، روٹرز وغیرہ شامل ہیں۔

ڈی او ٹی نے 24 فروری 2021 کو پیدا واری سے مربوط ترغیباتی (پی ایل آئی)  اسکیم کو نوٹیفائی کیا ہے ،تاکہ  مواصلات اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کو فروغ دیا جا ئے ، جس میں ہندوستان میں ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ شامل ہے، جس میں اسکیم  کی مدت میں  12,195 کروڑ روپے کے مالی اخراجات ہیں۔ اس اسکیم کے تحت، 42 کمپنیاں ہیں، جن کے پاس 11,508 کروڑ روپے   کے منظور شدہ  فنڈ ہیں ۔ تمل ناڈو میں کمپنیوں کے لیے   پی ایل آئی اسکیم کے تحت  902.87 کروڑ روپے منظور دی گئی ہے ۔ البتہ  آسام اور راجستھان سے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کسی کمپنی نے درخواست نہیں دی ہے۔

ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، ان 42 کمپنیوں نے 4,115 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ، اضافی  2.45 لاکھ کروڑ روپے  کی فروخت اور  اسکیم کی مدت میں 44,000 سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کا وعدہ کیا  ہے ۔ اس ہدف کے مقابلے، یکم اپریل 2021 سے 31 اکتوبر 2022 تک حاصل کردہ کامیابیاں 952 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری ، 16,313 کروڑ روپے کی فروخت اور  11,847 روزگار ہیں۔

محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) کے آتم نر بھر بھارت کی پہل کے تحت، ہدف مقامی طور پر تیار کردہ ٹیلی کام ٹیکنالوجی پراڈکٹس کو مکمل  طور  پر تعینات کرنا ہے۔ حکومت اور ہندوستانی صنعت کے اراکین کی کوششوں نے بھارت سنچار نیٹ ورک لمیٹڈ تجارتی نیٹ ورک میں تعیناتی کے لیے مقامی 4جی اسٹیک کی ترقی کی وجہ بنی ہے۔ مزید برآں، 5 جی کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ، ڈی او ٹی نے ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کے تحت 17 کمپنیوں کو منظوری دی ہے۔

سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی- ڈی او ٹی) کے ذریعہ 5 جی  الائنس اور آئی او ٹی  اختراعی  مرکز شروع کیا گیا ہے، تاکہ کھلے آر اے این  کمپلینٹ 5 جی آلات تیار کرنے کے لئے متعدد ہندوستانی اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز  کی مدد کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اک۔ ق ر۔

U- 24    



(Release ID: 1888028) Visitor Counter : 83


Read this release in: English