دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی وزارت نے دیہی معیشت کو بدلنے  والے خیالات، سلیوشنز اور اقدامات کو مدعو کرتے ہوئے   پرجولا چیلنج کا آغاز کیا


درخواستیں 29 دسمبر 2022 سے 31 جنوری 2023 تک   طلب کی گئی ہیں

Posted On: 30 DEC 2022 7:22PM by PIB Delhi

دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی ذریعہ معاش مشن  (ڈے اے وائی  - این آر ایل ایم) نے دیہی معیشت کو  بدلنے والے خیالات ، سلیوشنز اور اقدامات  کو مدعو کرنے کے مقصد سے پروجلا چیلنج  شروع کیا ہے۔ یہ ان پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جہاں دیہی معیشت کو بدلنے  کی صلاحیت رکھنے والے افراد ، سماجی انٹرپرائزز، اسٹارٹ اپس، نجی سیکٹر، سول سوسائٹی، کمیونٹی  پر مبنی تنظیم ، تعلیمی ادارے، انکیوبیشن سینٹرز، سرمایہ کاروں وغیرہ سے خیالات طلب کئے  جاتے ہیں۔

 دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری  جناب شیلیش کمار سنگھ  نے کل نئی دہلی میں پرجولا چیلنج کا افتتاح کیا۔  یہ  مشن ٹکنالوجی  سالیوشن، شمولیاتی  ترقی، ویلیو چین  انٹروینشنز، بہتر خواتین انرپرینیورشپ، لاگت سے متعلق موثرسالیوشنز،پائیداریت، مقام کی بنیاد پر روزگار، مقامی ماڈل وغیرہ کے بارے میں خیالات اور سالیوشن تلاش کر رہا ہے۔ وسیع  خاکہ درج ذیل زمروں میں آتا ہے :

اے۔ خواتین اور کمیونٹی کے پسماندہ طبقات پر توجہ مرکوز کریں

بی۔ مقامی ماڈل

سی.  پائیداریت

ڈی. لاگت  سے متعلق موثر سالیوشنز

ای. ملٹی سیکٹرل آئیڈیاز اور سالیوشنز وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OV0Q.jpg

اس  لیے درخواستیں  29 دسمبر 2022 سے 31 جنوری 2023 تک طلب کی گئی ہیں۔  منتخب کئے گئے خیالوں کو مشن کے ذریعے تسلیم  کیا جائے گا اور ایک ماہر پینل سے  مینٹورشپ سپورٹ اور اسکیل اپ کرنے کے لیے انکیوبیشن سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔ سرفہرست 5 خیالات کو 2 لاکھ روپے کے ساتھ انعام  سے نوازا جائے گا۔ درخواست کنندگان ویب سائٹ www.prajjwalachallenge.com پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

 ڈے اے وائی- این آر ایل ایم   دیہی ترقی  کی وزارت کے اہم غریبی کے خاتمے کے پروگراموں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد دیہی غریبوں کے لیے  موثر ادارہ جاتی پلیٹ فارم  تیار کرنا  ہے، جس سے  انہیں   مستقل  ذریعہ معاش میں اضافہ  اور مالی خدمات تک بہتر رسائی کے توسط سے  گھریلو آمدنی میں اضافہ کر نے کا اہل بنایا جاسکے ۔ مشن  ذریعہ معاش میں اضافہ پر مرکوز ہے۔

مشن نے اب تک 8 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ خواتین کو اپنی مدد آپ گروپوں اور ان کے فیڈریشنوں میں شامل کیا ہے۔ خواتین کی لامبندی اور مالی شمولیت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ذریعہ معاش  کے انٹروینشن  کو گہرا کرنے،  بڑھانے اور  توسیع دینے کے  توسط سے  مستقل  آمدنی کو یقینی بنانا مشن کی توجہ  میں سے ایک ہے۔ا س کے لئے  حکومت ، سول سوسائٹی، کمیونٹی پر مبنی تنظیم، صنعت، تعلیم،  پرائیویٹ سیکٹر ، اسٹارٹ اپس وغیرہ  جیسے کئی فریقوں کے لئے ایک ساتھ آنے اور دیہی معیشت کو بدلنے اور سماجی اقتصادی خوشحالی کے لئے  دیہی ہندوستان  کی زندگی میں ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی غرض  سے ایک  آسان  نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

پرجولا چیلنج  آغاز کی تقریب میں جناب چرنجیت سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری ( آر ایل )، وزارت کے سینئر افسران، ریاستی دیہی  ذریعہ معاش مشن  کے سربراہ ریاستی مشن کے  ڈائریکٹرز، اسٹارٹ اپس، انکیوبیٹرز اور این جی اوز کے نمائندے شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K1K6.jpg

 بڑی تعداد میں اس بارے میں جانکاری پہنچانے کے لئے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کے دفتر اور بی آئی ایم ٹی ای سی -اٹل انوویشن مشن پورٹل کے ذریعے  پرجولا چیلنج کو منتھن پورٹل پر بھی مشترک کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14544


(Release ID: 1887670) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi