محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے ملک کے غیر نافذ شدہ اضلاع میں ای ایس آئی ہیلتھ اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا


بیمہ شدہ افراد اور مستفیضین کو بہتر حفظان صحت فراہم کرنے کے لیے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر بنیادی توجہ   ہے:  جناب یادو

Posted On: 30 DEC 2022 8:22PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میڈیکل کالج اور ای ایس آئی سی ہسپتال، جوکا، کولکاتہ میں ای ایس آئی  ہیلتھ اسکیم کی توسیع کے امکانات  تلاش کرنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R7B9.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے ملک کے غیر نافذشدہ اضلاع میں ای ایس آئی ہیلتھ اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیمہ شدہ افراد اور مستفیضین کو صحت کی بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے، جائزہ میٹنگ میں  بنیادی ڈھانچہ کو  بہتر بنانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N3AQ.jpg

محنت اور روزگار اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ حکومت طبی بنیادی ڈھانچہ بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ملک کےورکرز آسانی سے طبی دیکھ بھال کے فوائد حاصل کر سکیں۔

، محنت اور روزگار کی وزارت  سکریٹری محترمہ آرتی آہوجانے قیمتی تجاویز  پیش کیں اور ای ایس آئی سی اسکیم کی کوریج کو بڑھانے، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بہتری اور صنعتی کلسٹروں میں پیشہ ورانہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے ایک ایکشن پلان تجویز کیا۔

ای ایس آئی سی  کے ڈی جی ڈاکٹر راجندر کمارنے ای سنجیونی کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے موثر کام کے لیے ایک جدید طریقہ اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی ماڈل کو مربوط کرنے اور ای ایس آئی سی کی آن لائن دھنونتری ایپلی کیشن کے استعمال پر بات کی۔

ایمس  کے  ڈائرکٹر  ڈاکٹر ایم سرینواس نے میٹنگ کے شرکاء سے ور چوئل طریقہ سے  خطاب کیا اور ای ایس آئی سی کی ترقی میں مدد کرنے اور اس کے بیمہ شدہ افراد اور مستفیضین  کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کئی تجاویز پیش کیں۔

مغربی بنگال حکومت  کے پرنسپل سکریٹری (محکمہ محنت) جناب برون کمار رے، جناب آلوک چندرا، ایس ایل ای اے، محنت اور روزگار کی وزارت، جناب پرشانتا نندی چودھری، قومی  سکریٹری، سی آئی ٹی یو اورجناب  شیو پرساد تیواری، جنرل سکریٹری، ٹی یو سی سی۔ تمام میڈیکل کمشنرز، انشورنس کمشنر (پی اینڈ اے)، ای ایس آئی سی ، ہیڈکوارٹر کے چیف انجینئر، نچ زونل میڈیکل کمشنرز، ای ایس آئی سی کے 8 میڈیکل کالج اور اسپتالوں کے ڈینز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ایک پی جی آئی ایم ایس آر اور دو ڈینٹل کالج اور اسپتالوں نے بھی اس  میٹنگ میں شرکت کی۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14543


(Release ID: 1887668) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi