بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ایز اور کاٹیج صنعت کاجی ڈی پی میں تعاون

Posted On: 19 DEC 2022 1:15PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت  چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورمانے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کل ہند مجموعی گھریلوپیداوار(جی ڈی پی ) میں ایم ایس ایم ای کی مجموعی قدروقیمت میں اضافے کے حصے سے متعلق معلومات حسب ذیل ہے؛

سال

2018-19

2019-20

2020-21

کل ہندجی ڈی پی میں ایم ایس ایم ای جی وی اے کا حصہ (فیصد)

30.50

30.50

26.83

تجارتی انٹیلی جینس  اورشماریات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے موصولہ معلومات کے مطابق کل ہند برآمدات میں مصنوعات سے متعلق مخصوص ایم ایس ایم ای کی برآمدات کا حصہ حسب ذیل ہے :

 

تفصیل

2019-20

2020-21

2021-22

23-2022(اگست 2022)تک  

کل ہند برآمدات میں مصنوعات سے متعلق ایم ایس ایم ای کی برآمدات کا حصہ (فیصد ) میں

49.77

49.35

45.03

42.67

 

ادّیم پورٹل  پررجسٹریشن کے مطابق ایم ایس ایم ایز میں زیرملازم افراد کی کل تعداد جو گذشتہ تین برسوں اور روا ں سال کے دوران جڑے ہیں، ان کی تفصیل حسب ذیل ہے؛

سال

2019-20

2020-21

2021-22

 

23-2022(7دسمبر 2022تک )

کل ہند

65,64,458

1,12,27,745

1,30,19,919

84,23,452

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کل ہند مینوفیکچرنگ سے متعلق مجموعی قدرمیں اضافہ (جی وی اے )میں ایم ایس ایم ای کی مینوفیکچرنگ کے گراس ویلیو ایڈیڈ (جی وی اے ) کے حصے کے بارے میں جانکاری ذیل میں دی گئی ہے ۔

 

سال

2018-19

2019-20

2020-21

کل ہندمینوفیکچرنگ سے متعلق جی وی اے میں ایم ایس ایم ای  کی مینوفیکچرنگ کی جی وی اے کا حصہ (فیصد)

40.60

40.67

38.47

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک بھرمیں چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ایز) شعبے کے فروغ اور ترقی کے لئے مختلف اسکیموں /پروگراموں کا نفاذکیاہے ۔ یہ پروگرام وزیراعظم کی روزگارپیداکرنے کا پروگرام  (پی ایم ای جی پی )، چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں  -کلسٹر کی ترقی کے پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی )، روایتی صنعتوں کو ازسرنو منظم کرنے کے لئے فنڈ کی اسکیم  (ایس ایف یو آرٹی آئی) ، چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ٹی ایم ایس ای اور اختراع  ، دیہی صنعت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کی اسکیم (اے ایس پی آئی آرای) ہیں ۔

حکومت نے ملک میں ایم ایس ایم ایز کی مدد کے لئے متعدد حالیہ اقدامات کئے ہیں جو حسب ذیل ہیں ۔

  1. ایم ایس ایم ایز سمیت کاروبارکے لئے پانچ لاکھ کروڑروپے کا ضمانت سے مبراخودکارقرض
  2. ایم ایس ایم ای خود انحصار بھارت فنڈ کے ذریعہ 50ہزارکروڑکے سرمائے کا دخل
  3. ایم ایس ایم ایز کی زمرہ بندی کے لئے نظرثانی شدہ نئے معیارات
  4. 200کروڑروپے  تک کی خریداری کے لئے کوئی عالمی ٹینڈرنہیں
  5. ایم ایس ایم ایز ، کاروبارمیں آسانی کے لئے‘‘ ادیم رجسٹریشن ’’
  6. جون 2020میں آن لائن پورٹل (چیمپئن )کاآغاز کیاگیاتاکہ شکایات کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی سرپرستی سمیت ای-حکمرانی کے مختلف پہلوؤں کوشامل کیاجاسکے
  7. 2جولائی ، 2021سے ایم ایس ایم ایز کے طورپر خوردہ اور تھوک فروش تاجروں  کی اس مہم کے تحت شمولیت کی گئی
  8. ایم ایس ایم ایز کی صورتحال میں مائل باضافت تبدیلی کی صورت میں تین برسوں تک غیرٹیکس فوائد کی توسیع کی گئی

***********

Kanpur (U.P.) who lost his right leg in a train accident

(ش ح ۔ع ح ۔ ع آ)

U -14524


(Release ID: 1887498) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Tamil , Telugu