ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
وزیر ماحولیات کی قومی کانفرنس
Posted On:
19 DEC 2022 1:57PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزراء کی قومی کانفرنس 23-24 ستمبر 2022 کے دوران ایکتا نگر، گجرات میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں چھ موضوعاتی سیشنز تھے، جن میں ماحولیات کے لیے طرز زندگی (ایل آئی ایف ای)، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا، پری ویش(مربوط گرین کلیئرنسز کے لئے ایک واحد ونڈو نظام)، زرعی جنگلات، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول، جنگلی زندگی حیات کا انتظام بشمول حیاتیاتی تنوع اور آبی زمینوں کا تحفظ اور پلاسٹک اور ویسٹ مینجمنٹ شامل ہیں۔
ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے شروع کیا گیا، قومی صاف ہوا پروگرام (این سی اے پی) فضائی آلودگی کی روک تھام، کنٹرول اور کمی کے لیے ایک طویل مدتی،مقررہ وقت، قومی سطح کی حکمت عملی ہے۔ این سی اے پی نے 2017 کی بیس لائن کے مقابلے میں 2024 تک 131 شہروں میں پرٹی کلیٹ میٹر (پی ایم 10) کے لحاظ سے 20-30 فیصد تک فضائی آلودگی کو کم کرنے کا تصور کیا ہے۔ این سی اے پی کو 26-2025 تک بڑھا دیا گیا ہے اور اہداف پر 40 فیصد تک نظر ثانی کی گئی ہے۔ این سی اے پی کی حکمت عملی اس میں قومی، ریاستی اور شہر کی سطحوں پر کلین ایئر ایکشن پلان ، ماخذ مخصوص تخفیف کی کارروائیوں کے لیے، ہوا کے معیار میں بہتری کی کارکردگی سے منسلک ہدف والے شہروں کے لیے مالی ترغیب کا ڈھانچہ، مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں اور ان کی ایجنسیوں کی طرف سے مربوط کارروائیاں، اسکیموں سے وسائل کو یکجا کرنا، مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور شہری لوکل باڈیز اور ایک عوامی تحریک کی تعمیر (جن آندولن) کا نفاذ شامل ہے۔ این سی اے پی کے تحت کیے گئے اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ
قومی صاف ہوا پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات کی تفصیلات
این سی اے پی کے تحت ایکشن پلانز:
- قومی سطح کے منصوبے کی تیاری میں مختلف وزارتوں/محکموں کی اسکیموں/پروگراموں کو یکجا کرنا شامل ہے۔
- 24 ریاستوں میں ریاستی ایکشن پلان کی تیاری۔
- 131 شہروں میں سٹی لیول ایکشن پلان کی تیاری۔
رہنما خطوط:
- این سی اے پی کے تحت 82 شہروں کے لیے فنڈز کے اجراء اور استعمال کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔
- XV فنانس کمیشن کی طرف سے 49 شہروں کے لیے تجویز کردہ ملین پلس سٹی چیلنج فنڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے گئے۔
- قومی، ریاستی اور شہر کی سطح پر بیداری اور ہوا کے معیار کے انتظام پر عوامی رسائی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے صلاحیت سازی اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
- ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کی خاطر اقدامات کرنے کے لیے شہروں کی درجہ بندی کرنے کی غرض سے سوچھ وایو سرویکشن (شہروں کی درجہ بندی) پر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
- این سی اے پی کے تحت سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے ریاستوں اور شہروں کو تکنیکی اور سائنسی مدد فراہم کرنے کی غرض سے نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این) اور انسٹی ٹیوٹ آف ریپوٹ (آئی او آر) پر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
نگرانی اور نفاذ:
9- این سی اے پی کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور نگرانی کے لیے قومی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں:
- اپیکس کمیٹی
- اسٹیئرنگ کمیٹی
- نگراں کمیٹی
- عمل درآمد کمیٹی
- این سی اے پی کی سرگرمیوں کی نگرانی اور عمل درآمد کے لیے ریاستی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں:۔
- اسٹیئرنگ کمیٹی
- ریاستی سطح کی نگرانی اور عمل درآمد کمیٹی
- ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی
11-این سی اے پی کے رہنما خطوط کے مطابق سرگرمیاں انجام دینے کے لیے شہر کی سطح پر ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق سیل بنائے گئے ہیں۔
12-سی پی سی بی، ایس پی سی بی اور یو ایل بی کے درمیان 82 شہروں اور ایم او ای ایف سی سی، ریاستی حکومت اور یو ایل بی کے درمیان ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کرنے کے لیے 49 شہروں کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔
13-ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے این سی اے پی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے "پی آر اے این اے " ایک پورٹل بھی شروع کیا ہے۔
14-نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این) جس میں آئی آئی ٹیز، تحقیقی تنظیموں، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈزکے ماہرین اورآزاد ماہرین شامل ہیں، کو مقامی تکنیکی صلاحیتوں کی تعمیر کے ویژن کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ این سی اے پی کے تحت سرگرمیوں میں معاونت کے لیے اداروں کی ایک زیادہ بڑی تعداد ہو۔
15-88 انسٹی ٹیوٹ آف ریپوٹس (آئی او آر ایس) کو 131 شہروں کو، شہر کے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں مدد فراہم کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فنڈز کی منظوری:
16- 6897 کرور روپے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کرنے کے لیے سٹی ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے مالی سال 22-2021 تک 131 شہروں کو جاری کیے گئے ہیں۔
17- مالی سال 23-2022 کے لئے 131 شہروں کے لیے 2985.6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ (30 نومبر 2022 تک ) 82 شہروں کے لیے 290 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
عوامی آگاہی اور صلاحیت کی تعمیر:
18-ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے اسٹیک ہولڈرز کی حساسیت، علم کے اشتراک اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے درج ذیل ورکشاپس کا انعقاد کیا:
- مغربی خطہ کے لیے، 22 اور 23 نومبر 2021 کو ممبئی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اور اس نے مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور گوا کی ریاستوں کو ہوا کے معیار میں بہتری کے لیے این سی اے پی اور XV – فائنانس کمیشن گرانٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔
- جنوبی خطے کے لیے، 21 اور 22 مئی 2022 کو چنئی، تمل ناڈو میں منعقدہ ورکشاپ نے آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ، انڈمان اور نکوبار، لکشدیپ، پانڈیچیری اور دمن اور دیو کی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حساس بنایا ۔
- دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے لیے، 7 اور 8 مارچ، 2022 کو گروگرام، ہریانہ میں "صاف ہوا کی طرف مکالمہ" پر ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں دہلی این سی آر کی ہوا کے معیار کے مسائل پر دہلی اور این سی آر کا علاقہ شامل تھا۔
- قومی وایو کانفرنس 3 اور 4 دسمبر 2022 کو بھونیشور، اڈیشہ میں منعقد ہوئی، جس میں 24 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام 131 شہروں کا احاطہ کیا گیا اور ملک بھر کے سائنسدانوں، ماہرین، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو جمع کیا گیا تاکہ این سی اے پی کو لاگو کرنے کے لیے وہ سائنسی علم اور بہترین طریقوں کو بانٹ سکیں۔
19-26 تا 27، 2022 کو چنئی، تمل ناڈو میں ’ایکو متبادل ایکسپو اور اسٹارٹ اپ کانفرنس‘ کے دوران ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کی کانفرنس اور نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
20- نو (9) شہروں کو "سوچھ وایو سرویکشن" کے تحت کل 5.25 کروڑ روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا ہے۔
21- مالی سال 23-2022 کے دوران ایئر کوالٹی مینجمنٹ پر ورکشاپس اور پبلک آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کرنے کے لیے ریاستوں کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
22- فضائی آلودگی کو کم کرنے والی ٹیکنا لوجیز کی جانچ کے لیے دہلی میں پائلٹ مطالعات کیے گئے ہیں۔ فضائی آلودگی میں مقامی سطح پر کمی کے لیے ایک پائلٹ اسموگ ٹاور یکم اکتوبر 2021 کو آنند وہار، آئی ایس بی ٹی میں قائم کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-14521
(Release ID: 1887487)
Visitor Counter : 118