الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کلاؤڈ پر مبنی   رسائی  رپورٹنگ حل کے لیے ا ختراعی  چیلنج کی پروقار تقریب کا انعقاد کر رہاہے

Posted On: 19 DEC 2022 8:17PM by PIB Delhi
  • مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اختراعی  چیلنج کے فاتحین  کو مبارکباد دیں گے۔
  • کل آڈیٹوریم، اسکوپ کمپلیکس، نئی دہلی، میں مبارکبادی پروگرام  کا اہتمام کیا جائے گا۔

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی )، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت، ڈیجیٹل انڈیا اقدام  کے تحت کلاؤڈ پر مبنی ویب رسائی  رپورٹنگ حل  کی ترقی کے لیے اختراعی چیلنج کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔

الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر اختراعی چیلنج کے فاتحین  کو مبارکباد دیں گے اور دیگر شارٹ لسٹ شدہ اسٹارٹ اپس کی ان کی مثالی کوششوں کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔

اختراعی چیلنج میں حصہ لینے والے اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کو ایک ایسا حل پیش کرنے  کی ضرورت تھی، جسے محکموں کے ذریعہ اپنی ویب سائٹس کی رسائی کا جائزہ/مسلسل نگرانی کرنے کے لیے خود تشخیصی ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ یہ اگلی نسل  کے این آئی سی نیشنل کلاؤڈ پر ایک سافٹ ویئر کی وضاحت شدہ انفرااسٹرکچر میں تعینات ہے۔ ویب انفارمیشن مینیجرز اور تمام سرکاری اداروں سے رسائی کے لیے نوڈل افسران کو اپنی ویب سائٹس کی رسائی کی حیثیت کو جانچنے کے لیے رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس حل کا مقصد سرٹیفیکیشن ٹول نہیں ہے، تاہم، تصدیق کرنے والے ادارے (جیسے ایس ٹی کیو سی) اس حل کا استعمال کرتے ہوئے سرٹیفیکیشن کے عمل کا خودکار رپورٹنگ مرحلہ انجام دے سکتے ہیں۔

یہ چیلنج قابل رسائی ہندوستان مہم (سگمیہ بھارت ابھیان) کے مطابق تھا، جو کہ مختلف النوع معذور افراد کے لیے ہمہ گیر رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک ملک گیر مہم ہے۔

اسے  بہترین پوزیشن والے  اسٹارٹ اپس کی طرف سے پرجوش اور زبردست ردعمل  حاصل ہوا تھا۔ ایک نامور سلیکشن پینل نے  اختراعی چیلنج کے متعدد مراحل کے بعد ان کے اختراعی  افکار و تصورات  کی بنیاد پر پانچ سٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کیا اور پھر ایک گرینڈ جیوری نے آخر کار فاتح کا انتخاب کیا۔ تفصیلات  https://guidelines.india.gov.in.  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ اعزازی پروگرام کل آڈیٹوریم، اسکوپ کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔

جناب  راجیش اگروال، سکریٹری برائے  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے، جناب راجیش گیرا، ڈائرکٹر جنرل این آئی سی، جناب  سشیل پال، جوائنٹ سکریٹری الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، محترمہ الکا مشرا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این آئی سی اور وزارتوں اور محکموں کے سینئر سرکاری افسران اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ تقریب صنعت سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کی میزبانی بھی کرے گی، جو ہندوستانی اختراع کاروں کی طرف سے ملک کی تعمیر کے لیے کی جانے والی زبردست کوششوں کا جشن منا رہے ہیں۔

این آئی سی کے بارے میں:

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی ) حکومت ہند کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہے۔ این آئی سی مرکزی حکومت کو  اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور ای- گورننس  تعاون  کو اپنانے اور فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

این آئی سی  نے شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے 'ایک ملک ایک پلیٹ فارم' پہل کے ساتھ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی تیار کیے ہیں۔ اس کی ڈیجیٹل سنسد ایپ کا مقصد شہریوں کو تمام پارلیمانی کارروائیوں اور دیگر سرگرمیوں سے باخبر رکھنا ہے۔ نئی ٹکنالوجی پر مرکوز مطالعہ، گورننس میں ان کے استعمال کو دریافت کرنے اور تجربہ کرنے کے مقصد کے ساتھ، این آئی سی  نے ڈیٹا اینالیٹکس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، بلاک چین اور ایپلی کیشن سیکورٹی میں مہارت کا مرکز (سی او ای) قائم کیا ہے۔

*****

 

 

ش ح۔ م ع ۔ ت ع

U NO:14522


(Release ID: 1887486)
Read this release in: English , Hindi