مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی سی آئی ایل نےسال 2022-2021 کے لیے ڈیویڈنڈ چیک پیش کیا
Posted On:
20 DEC 2022 6:28PM by PIB Delhi
بارہ کروڑ روپے سے زیادہ کا ڈیویڈنڈ چیک، جناب سنجیو کمار، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) کے ذریعے جناب کے راجرمن، چیئرمین ڈی سی سی اور سیکرٹری، ٹیلی کام کو فراہم کیا گیا ۔
ٹی سی آئی ایل نے 2022-2021 میں، 1581.18 کروڑ روپے کے ٹیکس کے بعد اسٹینڈا لون ریونیو اور بالترتیب 30.33 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا۔
|
جناب سنجیو کمار، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے 12.13 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ چیک جناب کے راجرمن، چیئرمین ڈی سی سی اور سیکرٹری، ٹیلی کام کو پیش کیا۔
اپنے قیام کے بعد سے، ٹی سی آئی ایل مسلسل منافع کمانے والی کمپنی رہی ہے۔ حکومت کو 2022-2021 تک ایکویٹی میں حکومت کی ابتدائی سرمایہ کاری 0.3 کروڑ روپے پر ٹی سی آئی ایل نے 279.99 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ ادا کیا ہے۔ 2016-2015 کے دوران مزید 16 کروڑ روپے لگائے گئے۔ کمپنی کا گروپ اور اسٹینڈ الون نیٹ ورتھ 1527.24 کروڑ روپے ہے اور1581.18 کروڑ روپے اور612.78 کروڑ روپے 31 مارچ 2022 تک حاصل کیا ہے۔
ٹی سی آئی ایل نے 2022-2021 میں اسٹینڈا لون ریونیو اور منافع ، 1581.18 کروڑ روپےٹیکس کے بعد بالترتیب 30.33 کروڑ روپے حاصل کیا ہے۔
ٹی سی آئی ایل اگست، 1978 میں قائم کیا گیا،جو وزارت مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے تحت ایک منی رتنا زمرہ – I اسٹیٹس کمپنی ہے۔ حکومت ہند کے پاس اپنے حصص کیپٹل کا 100فیصد حصہ ہے۔ ٹی سی آئی ایل ایک ابتدائی اہم انجینئرنگ اور کنسلٹنسی کمپنی ہے۔ ٹی سی آئی ایل ہندوستان اور بیرون ملک ٹیلی مواصلات ، آئی ٹی اور سول کنسٹرکشن کے تمام شعبوں میں پروجیکٹ چلاتی ہے۔ ٹی سی آئی ایل نے دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ممالک میں پروجیکٹس کو عملی جامعہ پہنایا ہے۔
کمپنی کے بیرون ملک آپریشنز کویت، مملکت سعودی عرب، عمان، ماریشس، نیپال وغیرہ میں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ پین افریقہ ای ودیا بھارتی اور آروگیہ بھارتی نیٹ ورک پروجیکٹ کے علاوہ 15 سے زیادہ افریقی ممالک اور مزید افریقی ممالک میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
کمپنی اعلیٰ قدر کے حکومت ہند کے مختلف پروجیکٹس جیسے محکمہ ڈاک، دفاع، بحریہ کے او ایف سی پروجیکٹس، اے پی ایس ایف ایل، تلنگانہ فائبر، بی بی این ایل وی ایس اے ٹی اور ایکلویہ اسکول کے لیے دیہی آئی سی ٹی کے پروجیکٹ بھی انجام دے رہی ہے ۔
*************
ش ح ۔ش ت ۔ رض
U. No.14517
(Release ID: 1887475)
Visitor Counter : 141