وزارت دفاع
ایس یو-30 ایم کے آئی طیارے سے ایک نشانہ بند آبی جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر برہموس ائیر میزائل کے توسیعی رینج ورژن کا آغاز
Posted On:
29 DEC 2022 5:24PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ نے آج برہموس ایئر میزائل کے توسیعی رینج ورژن کو ایس یو-30 ایم کے آئی طیارے سے ایک نشانہ بند آبی جہاز پر کامیابی سے داغا۔ میزائل نے مطلوبہ مشن کے مقاصد خلیج بنگال کےعلاقے میں حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ نے ایس یو-30 ایم کے آئی طیاروں سے برّی/ بحری اہداف کے خلاف بہت طویل فاصلے تک درست حملے کرنے کی قابلیت میں نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے۔ ایس یو-30 ایم کے آئی ہوائی جہاز کی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ میزائل کی توسیعی رینج کی صلاحیت ہندوستانی فضائیہ کو ایک حکمت انگیز رسائی فراہم کرتی ہے اور اسے مستقبل کے جنگی میدانوں پر غلبہ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کارنامے کو حاصل کرنے میں ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی بحریہ، ڈی آر ڈی او، بی اے پی ایل اور ایچ اے ایل کی سرشار اور مربوط کوششیں اہم رہی ہیں۔
*****
U.No:14497
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1887364)
Visitor Counter : 183