وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے احمد آباد میں پہلی بار دو منزلہ 3-  ڈی پرنٹڈ اقامتی یونٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 29 DEC 2022 1:44PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے 28 دسمبر 2022 کو احمد آباد کینٹ میں فوجیوں کے لیے اپنے پہلے 3- ڈی  پرنٹڈ ہاؤس اقامتی یونٹ (گراؤنڈ فلور  کے علاوہ ایک منزل کے ساتھ) کا افتتاح کیا۔ رہائشی یونٹ کو میکاب پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے ملٹری انجینئرنگ سروسز (ایم ای ایس) نے  جدید ترین 3ڈی تیز رفتار تعمیراتی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا ہے۔

گیراج کی جگہ کے ساتھ 71 مربع میٹر کے رہائشی یونٹ کا تعمیراتی کام 3 ڈی پرنٹ شدہ  بنیاد، دیواروں اور سلیبوں کو استعمال کرتے ہوئے صرف 12 ہفتوں میں مکمل کیا گیا۔ تباہی سے  محفوظ رہنےوالے ڈھانچے زون-3 کے زلزلے کی خصوصیات اور گرین بلڈنگ کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے تیار کئےگئے ہیں۔ 3۔ ڈی پرنٹیڈ مکانات مسلح افواج کے اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید دور کی تیز رفتار تعمیراتی کوششوں کی علامت ہیں۔ یہ ڈھانچہ 'آتم نر بھر بھارت ابھیان' کو فروغ دینے میں ہندوستانی فوج کے عزم کا بھی ثبوت ہے۔

اس تکنیک میں کنکریٹ کے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو کمپیوٹرائزڈ تین جہتی ڈیزائن کو قبول کرتا ہے اور خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیے گئے کنکریٹ کی ایک خاص قسم کو نکال کر تہہ بہ تہہ انداز میں 3- ڈی ڈھانچہ بناتا ہے۔

احمد آباد میں مقیم ہندوستانی فوج کے گولڈن کٹار ڈویژن نے آپریشن میں بھی   اس تکنیک کے بہت زیادہ استعمال کے ساتھ اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے یونٹوں نے پہلے سے ہی 3 -ڈی پرنٹنگ ٹکنالوجی کو استعمال کے لئے تیار مستقل دفاعی سہولیات  اور آپریشن کے لئے فضا سے ہونےوالے خطرات سے تحفظ کی سہولیات کی تعمیر میں استعمال کیا ہے۔ ان ڈھانچوں کی فی الحال ایک سال کی مدت  کے دوران توثیق کی جا رہی ہے اور ان کو تمام شعبہ جات میں شامل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی حالیہ اور تاز ہ ترین مثال لداخ کے مرکز کے زیر ا نتظام علاقے میں ہمارے سامنے ہے۔

 

 

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.14485



(Release ID: 1887257) Visitor Counter : 132