سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کی سالانہ رپورٹ ’ ہندوستان میں سڑک حادثات -2021‘
Posted On:
28 DEC 2022 5:40PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ ’ ہندوستان میں سڑک حادثات – 2021 ‘ شائع کی ہے۔ رپورٹ کیلنڈر سال 2021 کے دوران ملک میں سڑک حادثات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے ۔ یہ رپورٹ ایشیا پیسیفک روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا (اے پی آر اے ڈی) پر مبنی پروجیکٹ کے تحت اشیا اور پیسفک کے لئے اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) کے ذریعہ اسٹینڈرڈائزڈ فارمیٹ میں فراہم کئے گئے کیلنڈر سال کی بنیاد پر جمع کئے گئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں سے موصول ہونے والے ڈیٹا/معلومات پر مبنی ہے۔ اس میں دس سیکشن ہیں اور سڑک کی لمبائی اور گاڑیوں کی تعداد کے تناظر میں سڑک حادثات سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران بدقسمتی سے 4,12,432 سڑک حادثات ہوئے ، جس میں 1,53,972 لوگوں کی جانیں گئیں اور 3,84,448 زخمی ہوئے۔ گزشتہ سال 2020 کے دوران ملک میں حادثات، اموات اور زخمیوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔ یہ کووڈ-19 وبا اور خاص طور پر مارچ-اپریل 2020 کے دوران اس کے نتیجے میں سخت ملک گیر لاک ڈاؤن اور رفتہ رفتہ ان لاکنگ اور کنٹرول کی تدابیر کو کم کرنے کے بعد ایسا ممکن ہوا،حادثات سےمتعلق اہم اشاریوں نے 2019 کے مقابلے میں 2021 میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ 2021 میں سڑک حادثات میں 8.1 فیصد کی اور زخمیوں کی تعداد میں 14.8 فیصد کی کمی آئی ہے۔ حالانکہ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2021 میں سڑک حادثات میں اموات کی شرح میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ہندوستان سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چونکہ سڑک حادثات کے کئی اساب ہوتے ہیں ، جس کے لئے سبھی ایجنسیوں کی ٹھوس کوششوں کے توسط سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو مسائل کم کرنے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزارت نے متعلقہ تنظیموں اور فریقوں تعلیم، انجینئرنگ (سڑک اور گاڑی دونوں)، نفاذ اور ہنگامی دیکھ بھال کی بنیاد پر روڈ سیفٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی تیار کی ہے۔
اس سلسلے میں، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک اسکیم نافذ کی ہے، ’’روڈ سیفٹی کے شعبے میں کئے گئے نمایاں کام کے لئے روڈسیفٹی کی حمایت اور انعامات کے لئے مالی امداد کی گرانٹ ‘‘۔ گاڑیوں کی انجینئرنگ کی ترقی موثر روڈ سیفٹی اقدامات کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے، اس لیے گاڑیوں کے کریش سیفٹی ضابطوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ ڈرائیوروں کی قابلیت اور صلاحیت میں بہتری کے لیے ڈرائیور لائسنسنگ اور تربیتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے وزارت ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ڈی ٹی آر ) مراکز کے ماڈل ادارے قائم کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ، موٹر گاڑی (ترمیمی) قانون ، 2019 کے روڈ سیفٹی ضابطوں اور رہنما خطوط کے نفاذ جیسے، مختلف شعبوں میں بہتری لانے ،اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کی سہولت، شفافیت لانے اور بدعنوانی کو کم کرنے اور بچولیوں کو ہٹانے کی امید ہے ۔ وزارت کے ذریعہ ملک میں روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لیے رپورٹنگ ، مینجمنٹ ، دعویٰ پروسیسنگ اور سڑک حادثات کے ڈیٹا کے تجزیہ کے لئے ایک مرکزی رپوزریٹری، سڑک حادثہ سے متعلق مربوط ڈیٹا بیس (آئی آر اے ڈی ) نظام فروغ دیا گیا ہے۔
اس اشاعت کا مقصد ہندوستان میں سڑک حادثات کا گہرائی سے تجزیہ اور جائزہ پیش کرنا ہے۔ اس اشاعت میں سڑک حادثات پر ڈیٹا اور تجزیہ سے بیداری پیدا کرنے، مناسب پالیسی بنانے، موثر اقدامات کرنے اور روڈ سیفٹی کے شعبے میں فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے گی۔ روڈ سیفٹی کے اقدامات کی کامیابی کے لیے سبھی فریقوں کی طرف سے سرگرم تعاون اور شراکت داری ضروری ہے۔ وزارت کو امید ہے کہ سڑک حادثات پر ڈیٹا اور اس رپورٹ میں موجود بنیادی تجزیہ منتظمین، پالیسی سازوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی کے مسائل کے تجزیہ میں تحقیق کاروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، جس سے سڑک حادثات میں کمی لانے کے لیے مناسب پالیسی پر کام کیا جاسکے گا اورنتیجہ کے طور پر اموات میں کمی لائی جاسکے گی۔
*****
ش ح – ف ا – م ص
U: 14469
(Release ID: 1887185)
Visitor Counter : 237