وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

اے ایچ ڈی کا محکمہ ، دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے سبسڈی اور کم شرح پر قرض فراہم کرتا ہے

Posted On: 20 DEC 2022 4:46PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے کسانوں کو سبسڈی اور کم شرحوں پر قرض فراہم  کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اسکیموں  پر عمل درآمد کررہی ہے۔

  1. راشٹریہ گوکل مشن اسکیم کے اجزا میں سے ایک جز ، نسل میں اضافہ کرنے والے فارم قائم کرنے کے کام کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 50 فیصد اثاثہ سبسڈی ، جو زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے ہے، چھوٹے اہل کارباریوں کے لیے دستیاب ہے۔
  2. ڈیری مصنوعات کی ڈبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا فنڈ(ڈی آئی ڈی ایف)۔ اس اسکیم پر، دودھ کی ڈبہ بندی، ویلیو ایڈیشن اور دودھ کو منجمد کرنے کی سہولیات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نابارڈ، مارکیٹ سے فنڈ حاصل کرتا ہے اور دو اعشاریہ پانچ فیصد کی کم شرح سود کے ساتھ، ڈیری کوآپریٹیوز کو قرض فراہم کرتا ہے۔ اس کام کو وہ ڈیری کے فروغ کے قومی بورڈ اور نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے انجام دیتا ہے۔ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ زراعت اور دیہی ترقی کے قومی بینک کو 2.5 فیصد کی کم شرح سود پر قرض فراہم کرتا ہے۔
  3. مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف)۔ اس اسکیم کے تحت تین فیصد شرح سود والا قرض اہل مستفیدین کو دستیاب کرایا جاتا ہے۔
  4. ریاستی ڈیری کوآپریٹیو اور کسانوں کی پیداوار سے متعلق تنظیم (ایس ڈی سی ایف پی او) کو مدد۔ اس اسکیم کے تحت ورکنگ اثاثہ قرضے پر کم شرح سود پر قرض کی شکل میں، کو ایک مرتبہ مدد کی سہولت  مالی سال 2020-21 سے شروع کی گئی ہے۔
  5. کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی)۔ حکومت ہند نے پہلی مرتبہ کے سی سی سہولت مویشی پروروں اور ماہی پروروں کو کام کرنے کے اثاثے کے طور پر فراہم کی ہے۔  یہ سہولت ان کسانوں کو فراہم کی جاتی ہے، جو یا تو اکیلے کام کررہے ہیں یا مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔یہ سہولت جوائنٹ لائبیلتی گروپوں یا اپنی مدد آپ گروپوں کو بھی فراہم کی جاتی ہے، جن میں وہ کرایہ دار کسان شامل ہیں، جن کے پاس  اپنے / کرایے کے / پٹے پر شیڈ موجود ہیں۔

یہ جانکاری ماہی پروری، مویشیوں کی افزئش نسل اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

******

 

ش ح ۔  ا س۔   ت ع

U. No. 14454


(Release ID: 1887044)
Read this release in: English , Tamil