ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز23-2022سے 25-2024 تک تین کپاس کے سیزن کے دوران 15 کروڑ روپے کے مساوی حصہ کاتعاون پیش کر گا، تاکہ اصل سے فارم کی سطح تک کپاس کی مکمل شناخت فراہم کی جا سکے،  اور"کستوری کوٹن انڈیا " کی توثیق کے لئے کیو آر  کوڈ پر مبنی سرٹیفکیشن ٹیکنالوجی مہیا کی جاسکے

Posted On: 21 DEC 2022 3:57PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کی طرف سے 25 مئی 2022 کو صنعت سمیت اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ (ٹی اے جی) تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ کپاس کی پوری ویلیو چین سے متعلق مسائل پر غور کیا جا سکے۔ ٹی اے جی کی میٹنگیں وقتاً فوقتاً منعقد ہوتی ہیں اور غور و فکر کی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔

عالمی سطح پر ہندوستانی کپاس کی شبیہ بنانے، ہندوستان کو آتم نربھر بنانے اور کپاس کے شعبے میں ووکل فار لوکل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ٹیکسٹائل کی وزارت نے 7 اکتوبر 2020 کو عالمی کپاس ڈے کے موقع پر " کستوری کاٹن انڈیا" برانڈ کا اعلان کیا تھا۔ تجارت اور صنعت کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ خود ضابطے کے اصول پر کام کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، کاٹن ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ٹی ای ایکس پی آر او سی آئی ایل) جو دنیا بھر میں خام کپاس سمیت ہندوستانی کپاس کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے سب سے اعلی ادارہ ہے، کو "کستوری کاٹن انڈیا" کی شناخت، سرٹیفکیشن اور برانڈنگ کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) اور ٹی ای ایکس  پی آر او سی آئی ایل  کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ حکومت 23-2022  سے 25-2024 تک تین کپاس کے سیزن کی مدت میں 15 کروڑ روپے کے مساوی حصہ کا تعاون پیش کرے گی، تاکہ کپاس کی اصل سے فارم کی سطح تک مکمل شناخت  فراہم کی جائے  اورکیور آر کوڈ پر مبنی سرٹیفکیشن ٹیکنالوجی  مہیا کی جائے  تاکہ  "کستوری کاٹن انڈیا " کی ہندوستانی کپاس کے بین الاقوامی تاثر اور قدر کو بڑھا کر ایک پریمیم برانڈ کے طور پر توثیق کی جا سکے۔   بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) ایکٹ 2016 کے تحت کوالٹی کنٹرول آرڈر (کاٹن بیلز) کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14451


(Release ID: 1887039)
Read this release in: English