ریلوے کی وزارت
پلیٹ فارموں پر لائسنس یافتہ چھوٹے دکانداروں/ خوانچہ فروشوں کو درپیش مشکلات میں کمی کرنے کے اقدامات
Posted On:
21 DEC 2022 4:31PM by PIB Delhi
ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ۔ آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
بھارتی ریلوے نے پلیٹ فارموں پر لائسنس یافتہ چھوٹے دکانداروں / خوانچہ فروشوں کو درپیش مشکلات اور دقتوں کو کم کرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ یہ اقدامات درج ذیل ہیں:
- کووڈ-19 وبا کے دوران جتنی مدت تک جو اسٹالس غیر فعال تھے ، اس مدت کو ’’ڈائز- نون‘‘ قرار دیا گیا ہے،یعنی قانون کے مطابق اس مدت کو شمار نہیں کیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے ٹھیکوں کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
- لائسنس یافتہ چھوٹے دکانداروں کو ، اسٹیشنوں میں ٹریفک کے حجم اور مسافروں کی آمد و رفت میں کمی کے مد نظر ، لائسنس فیس میں راحت دی گئی ہے۔
- کارکردگی کی سکیورٹی سے متعلق جمع رقم کو ، ٹھیکے کی کل قدر کے10 فیصدسے کم کرکے 3 فیصد کردیا گیا ہے۔
- پھل فروٹ / جوس کے اسٹالس پر ڈبہ بند اشیا کی فروخت کے سلسلے میں فروخت کی گنجائش میں اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
- زونل ریلوے کو اختیارات دئے گئے ہیں۔ تاکہ غیر فعال یونٹوں کے لائسنس یافتہ افراد کو پلیٹ فارم پر خوانچہ فروش کی اجازت دی جاسکے۔
- چھوٹے غیر فعال کیٹرنگ یونٹوں کی کیٹرنگ سے متعلق موجودہ پرانے لائسنس کی تجدید ، ریلوے کی وزارت کی جانب مورخہ 27.08.2019 کو جاری ہدایات اور 2017 کے تجارتی سرکولر کی مناسب سے کی جاتی ہے۔
اکھل بھارتیہ ریلوے کھان –پان لائسنس ویلفیئر ایسو سی ایشن (رجسٹرڈ) کے ساتھ ساتھ عزت مآب ارکان پارلیمنٹ کی نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں ۔ جن میں بہت چھوٹے غیر فعال خوانچہ فروشوں کے لئے مختلف راحتی اقدامات کی گزارش کی گئی ہے۔ ان راحتی اقدمات میں ، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ، لائسنس فیس میں راحت ، چھوٹے کیٹرنگ یونٹوں کے لائسنس کی تجدید، لائسنس کی قانونی وارث کے لئے منتقلی، کیٹرنگ پالیسی 2017 میں واضح کئے گئے ٹینڈر جاری کرنے کے نظام کو ختم کیا جانا ، لائسنس فیس پر جی ایس ٹی میں راحت ، فروٹ /جوس اسٹالس پر ڈبہ بند اشیا کی فروخت کی اجازت ، پلیٹ فارموں پر کھانا پکانے کی گیس کا استعمال اور رعایتی شرحوں پر بجلی کی سپلائی شامل ہیں۔ ان مشوروں اور تجاویز کا ان کی خوبی کے لحاظ سے تجربہ کیا گیا ہے اور اسی کے مطابق اقدامات کئے گئے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.14448
(Release ID: 1887035)
Visitor Counter : 121