الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کا سیمی کنڈکٹر مشن

Posted On: 21 DEC 2022 2:51PM by PIB Delhi

بھارت کا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم )،ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن میں ایک آزاد تجارتی ڈویژن کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ آئی ایس ایم کے پاس سبھی انتظامی اور مالی اختیارات ہیں اور اسے مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ اور ڈیزائننگ میں بھارت کے سیمی کنڈکٹر نظام کو تیز رفتار بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ آئی ایس ایم میں ایک مشاورتی بورڈ ہے، جو سیمی کنڈکٹرس کے میدان میں  کچھ سرکردہ عالمی ماہرین پر مشتمل ہے۔ آئی ایس ایم بھارت میں سیمی کنڈکٹر تیار کرنے کے پروگرام پر مستعدی کے ساتھ اور بلارکاوٹ عمل درآمد کے لیے ایک مرکزی ایجنسی کے طور پر کام کررہا ہے۔

آئی ایس ایم کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

  1. ملک میں  وزارتوں، سرکاری محکموں، سرکاری ایجنسیوں، صعنت اور ماہرین تعلیم کے ساتھ مشورہ کرکے پائیدار سیمی کنڈکٹر تیار کرنے  اور مینوفیکچرنگ کی سہولیات  کو ڈسپلے  کرنےکے لیے ایک جامع طویل مدتی حکمت عملی کی تشکیل ۔
  2. محفوظ مائیکرو الیکٹرانکس  کا استعمال شروع کرنے  اور خام مال خصوصی طور پر استعمال ہونے والے کیمیاوی مادوں، گیسوں اور مصنوعات سازی سے متعلق سازوسامان سمیت ،قابل اعتبار سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کا استعمال شروع کرنے میں سہولت پیدا کرنا۔
  3. ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کے لیے الیکٹرانک ڈیزائن آٹومیشن(ای ڈی اے) اوزار، فاؤنڈری سروسیز اور دیگر موزوں نظام فراہم کرکے، بھارتی سیمی کنڈکٹر ڈیزائن صنعت کی کئی گنا ترقی کو ممکن بنانا۔
  4. ملک میں ہی تیار کئے جانے والے دانشورانہ املاک (آئی پی) کو فروغ دینا اور اس میں سہولت پیدا کرنا۔
  5. ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کی ترغیب دینا۔
  6. بھارتی سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے صنعت میں معاشی سطح میں اضافے کے لیے موزوں نظام قائم کرنا۔
  7. سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے صنعت میں انتہائی جدید طرز کا تحقیقی کام انجام دینا، جس میں امداد، عالمی اشتراک اور تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں، صنعت میں دیگر طور طریقوں کے ذریعے ارتقائی اور انقلابی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ کام مہارت کے مرکز قائم کرکے کیا جارہا ہے۔
  8. اشتراک پر مبنی تحقیق، کمرشلائزیشن اور ہنر مندی کے فروغ میں تیز رفتاری لانے کےلیے قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں، صنعتوں اور اداروں کے ساتھ اشتراک اور شراکت داری کے پروگراموں کو ممکن بنانا۔

آئی ایس ایم، سیمی کون انڈیا پروگرام کے تحت منظور شدہ اسکیموں پر عمل درآمد کی ایک مرکزی ایجنسی کے طور پر کام کررہا ہے۔ آئی ایس ایم کی طرف سے درخواستیں موصول کی گئیں اور ان پر آئی ایس ایم غوروخوض کررہا ہے۔ آئی ایس ایم بھارت میں سرمایہ کو راغب کرنے کے لیے سیمی کنڈکٹرس اور ڈسپلے نظام کے مختلف متعلقہ فریقوں کوبھی سرگرم کررہا ہے۔ ابھی تک آئی ایس ایم کے لیے 13 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

حکومت سیمی کنڈکٹر کے مجموعی نظام کی تعمیر کے  اپنے اہم مقصد پر توجہ دیے ہوئے ہے اور وہ اس بات کو یقینی بناتاہے کہ  وہ بدلے میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے تیز رفتاری سے کیےجانے والے،  بھارت کے پھیلاؤ میں تیزی لائی جائے۔ حکومت نے ملک میں سیمی کون انڈیا پروگرام کے لیے، سیمی کنڈکٹر تیار کرنے اور ڈسپلے کی مینوفیکچرنگ کے لیے  76 ہزار کروڑ روپے کا کل خرچ مقرر کیا ہے۔ اس پروگرام میں ان ملکوں کی طرف سے جارحانہ انداز کی ترغیبات پیش کرنے کے نظریے سے مزید ترمیم کی گئی ہے، جو سیمی کنڈکٹر نظام کے حامل ہیں اور جن کے پاس جدید ترین طرز کی ٹیکنالوجی والی محدود تعداد میں کمپنیاں موجود ہیں۔ ترمیم شدہ پروگرام کا مقصد ان کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے، جو سیمی کنڈکٹرس، ڈسپلے مینوفیکچرنگ اور اس کے لیے متعلقہ نظام ڈیزائن کرتی ہیں۔ اس سے عالمی الیکٹرنکس ویلیو چین میں بھارت کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔

مذکورہ بالا پروگرام کے تحت چار مندرجہ ذیل اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے:

  1. الیکٹرانکس مینوفیکچرنگس نظام کو مستحکم بنانے اور ایک قابل اعتبار ویلیو چین قائم کرنے میں مدد دینے کےلیے ملک میں سیمی کنڈکٹرس ویفر فیبری کیشن مرکز قائم کرنے کے مقصد سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کو راغب کرنے کے لیےبھارت میں سیمی کنڈکٹرس فیبز قائم کرنے کے لیے ترمیم شدہ اسکیم۔ اس اسکیم کے تحت پروجیکٹ پر آنے والی لاگت کا 50 فیصد حصہ ، بھارت میں سیلی کون (ایس ایم او ایس) پر مبنی سیمی کنڈکٹر فیب قائم کرنے کےلیے فراہم کیا جائے گا۔
  2. الیکٹرانکس مینوفیکچرنگس نظام کو مستحکم کرنے کے لیے ملک میں ٹی ایف ٹی/  ایل سی ڈی یا ایمولیڈ کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کو راغب کرنے کے مقصد سے بھارت میں ڈسپلے فیبز قائم کرنے کی ترمیم شدہ اسکیم  کے تحت پروجیکٹ پر آنے والے 50 فیصدحصہ فراہم کیا جائے گا۔
  • III. بھارت میں ،کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرس / سیلی کون فوٹونکس/ سنسرز فیب/ ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹرس فیب اور سیمی کنڈکٹرس اسمبلی، ٹسٹنگ، مارکنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) / او ایس اے ٹی سہولیات کے تحت اثاثہ اخراجات کا 50 فیصد حصہ فراہم کیا جائے گا، تاکہ کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرس/ سیلی کون فوٹونکس / سنسرز(ایم ای ایم ایس سمیت) فیب، ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹر فیب اور اے ٹی ایم پی/ او ایس اے ٹی، سیمی کنڈکٹر کی سہولیات۔
  1. سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن : ڈیزائن سے مربوط ترغیب(ڈی ایل آئی) اسکیم کے تحت  مربوط سرکٹس (آئی سی )، چپ سیٹ، سسٹم آن چپس (ایس او سی)، سسٹمز اینڈ آئی پی کورز اور سیمی کنڈکٹر سے مربوط ڈیزائن کے لیے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن تیار کرنے کے مختلف مرحلوں میں ڈیزائن میں مالی ترغیبات کی پیشکش کی جاتی ہے۔اس اسکیم کے تحت 15 کروڑ فی درخواست کی حد تک، اخراجات کا 50 فیصد حصہ فراہم کیا جاتا ہے۔

مندرجہ بالا اسکیموں کے علاوہ حکومت نے سیمی کنڈکٹر لیباریٹری ، موہالی کی تجدید کو بھی منظوری دے دی ہے۔یہ لیباریٹری براؤن فیلڈ فیب کے طور پر قائم کی جائے گی۔

یہ جانکاری لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت راجیوچندرشیکھر نے فراہم کی۔

******

 

ش ح ۔  ا س۔   ت ع

U. No. 14447



(Release ID: 1887034) Visitor Counter : 211


Read this release in: English