خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی پہلی انسانی خلائی پرواز گگن یان 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کئے جانے کا نشانہ طے کیا گیا ہے


انسانی خلائی پرواز کے مشن کے لیے نامزد کردہ خلابازوں کی شناخت کی جاچکی ہے اوریہ خلاء باز فی الحال بنگلورو میں اپنے مشن کی مخصوص تربیت حاصل کررہے ہیں

Posted On: 21 DEC 2022 4:44PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پی ایم او میں عملے عوامی شکایات پنشن ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ بھارت کی پہلی خلائی پرواز ایچ ون مشن کو 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کئے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کےتحریری جواب میں  بتایا کہ عملے کے تحفظ کی اہمیت کو نظر میں رکھتے ہوئے دو تجرباتی وہیکل مشنوں کو جی ون مشن سے پہلے شروع کئے جانے کا منصوبہ ہے تاکہ عملے کے فرار کے نظام اور پروازوں  کے مختلف حالات کے لئے پیراشوٹ پر مبنی  سست روی کےنظام کی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بنا عملے کے جیون مشن کو شروع کرنے کا ہدف 2023 کی آخری سہ ماہی میں رکھا گیا ہے اس کے بعد 2024 کی دوسری سہ ماہی میں بغیر عملے کے جی ٹو مشن بھیجا جائے گااور اس کے بعد 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں ایچ ون مشن کی انسانی خلائی پرواز کو روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ گگن یان پروگرام یعنی جی آئی مشن  کی پہلی بغیر عملے والی پرواز کا مقصد انسانی عملے کے زمرے کے تحت سیارچہ داغنے والی خلائی گاڑیوں کی کارکردگی ،مدار ،ماڈیول پروپلشن نظام ،مشن انتظام  ، مواصلاتی نظام اور بحالی آپریشنوں کو اعتبار عطا کرنا ہے ۔ یہ مشن پے لوڈ کے طور پر ایک ہیو من نائڈ(روبوٹ) لے کر جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا، انسانی خلائی پرواز کے مشن کے لیے نامزد کردہ خلابازوں کی شناخت کر لی گئی ہےاور یہ لوگ فی الحال بنگلورو میں اپنے مشن کے لیے مخصوص تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ خلاء باز کی تربیت کا پہلا سمسٹر مکمل کیا جاچکا ہے جس  سیمسٹر میں  ان خلاء بازوں نے نظریاتی بنیادی باتوں، خلائی ادویات، لانچ گاڑیاں، خلائی جہاز کے نظام اور زمینی معاونت کے بنیادی ڈھانچے  کی تربیت حاصل کی ہے اور ساتھ ہی باقاعدہ جسمانی فٹنس اجلاس ، ایرومیڈیکل تربیت       اور فلائنگ پریکٹس بھی  اسی تربیت کا حصہ رہے ۔اسی طرح تشخیص اور تشخیص  سے متعلق سرگرمیاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ عملے کی تربیت کا دوسرا سمسٹر فی الحال جاری ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔    ش ر  ۔ م ش

U. No.14415



(Release ID: 1886839) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Marathi