وزارت دفاع

سنٹر فار لینڈوارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) نے ’’ سول ملٹری انٹگریشن : دی  وے فارورڈ‘‘ کے  موضوع پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 26 DEC 2022 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں واقع سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) ایک آزاد نظریہ ساز ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مرکز  دہلی کینٹ کے مانیک شا سنٹر میں "سول ملٹری انٹگریشن: دی وے فارورڈ" کے موضوع پر  دو روزہ سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔ پروگرام کا آغاز آج سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پورے ملک کے  نظریہ کو اپنانے میں فوج اور افسرشاہی کے کردار پر  تبادلہ خیال کے ساتھ ہوا۔  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان اور آرمی چیف  جنرل منوج پانڈے نے  کانفرنس کی شروعات میں اجتماع سے خطاب کیا۔ جنرل انل چوہان نے اپنے خطاب کے دوران، قومی سلامتی کے تئیں 'مکمل حکومت' کے نظریہ کے ایک حصے کے طور پر مسلح فورسز کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ دفاعی تیاریوں کو پورا کرنے کے لیے تمام سرکاری اسکیموں جیسے آتم نربھرتا، وائی برینٹ بارڈ ویلج، گتی  شکتی اور قومی لاجسٹک پالیسی سے باہمی فائدہ حاصل کرنے  کےمقصد سے سبھی دفاعی اقدامات کو   ترتیب دیا جانا چاہئے ۔

فوجی سربراہ نے  اپنا کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کئی نکات پر اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے خطروں کا صحیح سے تجزیہ کرنے ، اہم اسٹریٹیجک رہنما خطوط اور دستاویزات کو بیان کرنے، مطلوبہ فوجی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے، فعال پالیسیاں وضع  کرنے ، ضروری تیاری کے  پیمانہ کو حاصل کرنے اور مجموعی قومی سلامتی کے  مطابق  مناسب ردعمل کو مؤثربنانے کے لئے تال میل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سیمینار میں مسلح فورسز، سول سروسز کے  خصوصی شرکا کے ساتھ ساتھ  دفاعی صنعت اور تعلیمی  برادری کے نمائندے، متعدد تھنک ٹینکس اور تعلیمی ادارے حصہ لے  رہے ہیں۔ تبادلہ خیال کے دوران  آج  کئی نامور مقررین نے بیوروکریسی -ملٹری  انٹیگریشن کی باریکیوں پر بات چیت کی، جو ایک ملک  کے طور پر  ہندوستان کی مجموعی ترقی  کے لئے  انتہائی اہم  موضوع ہے۔

اس کے علاوہ کئی دیگر سرکردہ شخصیات کے ذریعہ متنوع اور مفید خیالات مشترک کئے گئے۔ ان میں سابق ڈیفنس سکریٹری جناب اجے کمار، ڈی ایم اے، ایڈیشنل سکریٹری لیفٹیننٹ جنرل انل پُری، او آر ایف ڈاکٹر منوج جوشی، سنگاپور کی  نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹرانت مکھرجی، وی آئی ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند گپتا، یو پی ایس سی کے رکن لیفٹیننٹ  جنرل راج شکلا (ریٹائرڈ) اور وزارت دفاع میں پرنسپل ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل ونود کھنڈارے شامل تھے۔

سیمینار کا دوسرا دن دفاعی صنعت انٹیگریشن سے متعلق بات چیت کے لیے وقف  کیا جارہا ہے، جس کے لیے باہمی تال میل کے ذریعہ سے مسلح  فورسز کی آپریشنل ضروریات کے ساتھ گھریلو دفاعی صنعت کے مفادات کے تال میل  کی ضرورت ہے۔ کل ہونے والی بات چیت کے اہم مقررین میں  تینوں فوجوں کے سینئر افسران حصہ لیں گے۔ ان میں سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل انل چوپڑا (ریٹائرڈ)، سابق ڈائریکٹر جنرل آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل پی آر۔ شنکر،بھارت فورج ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس میں  صدر جناب  راجندر سنگھ بھاٹیہ، انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروسز کے ڈاکٹر بھارتیندو کمار سنگھ اور پرنسپل ایڈوائزر، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز ریئر ایڈمرل پریتم لال (ریٹائرڈ) شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221226-WA0059XXPI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221226-WA0058V1OL.jpg

****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14396

 



(Release ID: 1886796) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi