جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم سی جی ای کی  ایگزیکٹو کمیٹی گنگا  کے طاس میں سیوریج  کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے تقریباً       2700 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی

Posted On: 26 DEC 2022 6:16PM by PIB Delhi

نئی دلی،26 دسمبر، 2022/ نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 46 واں اجلاس 23 دسمبر 2022 کو این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ منظور شدہ پروجیکٹوں میں سے سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے سے متعلق 12 پروجیکٹ، جن کی مالیت 2700 کروڑ روپے سے زیادہ ہے،  اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے لیے ہیں۔  سال 2022-23 کے لیے اتراکھنڈ اور بہار میں جنگل کاری کے پروگراموں کو بھی منظوری دی گئی جن کا لاگت 42.80 کروڑ روپے ہے اور  اس  کا مقصد آب و ہوا کے لییے لچکدار اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے بندوبست کے لیے عوامی شرکت کے طریقہ کار کے ساتھ ایک ماحول قائم کرنا ہے۔

  • ڈی جی، این ایم سی جی نے این ایم سی جی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 46ویں اجلاس کی صدارت کی۔
  • گنگا  اور اس کی  معاون ندیوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ 2700 کروڑ روپے  کے پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔
  • یوپی میں، 3 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، جن میں سے ایک کاتعلق پریاگ راج میں سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ہے جن پر  475.19 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔
  • بہار میں، داؤد نگر اور موتیہاری قصبوں کے لیے ایک ایک پراجیکٹ کو منظور کیا گیا ہے جس کی تخمینہ لاگت بالترتیب 42.25 اور 149.15 کروڑ روپے ہے۔
  • مغربی بنگال میں ، دریائے آدی  گنگا کے احیاء کے لیے 653.67 کروڑ روپے کی لاگت  کے ایک بڑے پروجیکٹ کو منظوری دی گئی۔
  • اتراکھنڈ اور بہار کے لیے سال 2022-23 کے لیے  جنگل لگانے کے لیے کو بھی منظوری دی گئی۔
  • پانچوں ریاستوں کے لیے 'گنگا ندی کے کناروں کے قریب پھولوں کے تنوع کی سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ نسلی نباتاتی مقاصد کے لیے ان کے تحفظ اور اس خطے کی اقتصادی ترقی' کے عنوان سے پروجیکٹ کو بھی پانچوں ریاستوں کے لیے منظوری دی گئی۔

مغربی بنگال میں، کولکتہ میں گنگا کی معاون دریا آدی گنگا کی بحالی کے لیے ایک بڑے پروجیکٹ کو منظور کیا گیا جس کی تخمینہ 653.67 کروڑ روپے ہے  اور اس میں 10   ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی،11.60  ایم ایل ڈی 3.5 صلاحیت کے 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) کی تعمیر شامل ہے۔

 

اتر پردیش میں، کل 3 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی تھی، جن میں سے ایک پروجیکٹ پریاگراج میں سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق ہے جس کی لاگت 475.19 کروڑ روپے ہے۔

پانچوں ریاستوں کے لیے ای سی میں ایک اور پراجیکٹ جس کا عنوان ہے ’’نسلی حیاتیاتی مقاصد کے لیے گنگا ندی کے کنارے پھولوں کے تنوع کی سائنسی تلاش کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ اور اس خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے‘‘۔ یہ پروجیکٹ پتنجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی آر آئی) اور پتنجلی آرگینک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی او آر آئی)، ہریدوار، اتراکھنڈ کے تعاون سے لاگو کیا جائے گا۔ پراجیکٹس کے تین اجزاء ہیں جن میں پلانٹ بائیو ڈائیورسٹی ایکسپلوریشن شامل ہیں: پھولوں کا تنوع، نسلی بوٹینیکل، میڈیسنل پہلو اور تجارتی تشخیص کے لیے ان کی فائٹو کیمیکل پروفائلنگ، ٹریننگ اور اسکل ڈیولپمنٹ: اسٹیک ہولڈرز جیسے کاشتکار، روایتی شفا یابی کے پریکٹیشنرز وغیرہ اور جدید سائنسی تحقیق اور پانی کے معیار کی تحقیق۔ پھولوں کے فائٹو کیمیکل پر ان کا اثر؛ مٹی کے جرثوموں کا تعامل اور اس کا اثر، دواؤں کی پودوں کی اقسام اور دواؤں کی خصوصیات کی تلاش وغیرہ۔

جناب  ہمانسو بدونی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ایم سی جی، جناب  ڈی پی۔ متھوریا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس)، این ایم سی جی، جناب  ایس پی وشیشٹھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، (ایڈمن)، این ایم سی جی،  جناب  بھاسکر داس گپتا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس)، این ایم سی جی، محترمہ  ریچا مشرا، جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر، آبی وسائل کا محکمہ ، دریا کی ترقی اور گنگا کا احیاء ، جل شکتی کی وزارت، ریاستوں کی نمائندگی اور  این ایم سی جی کے سینئر عہدیدار اور ریاستی نمائندے میٹنگ میں شامل تھے۔

ڈی جی، این ایم سی جی نے این ایم سی جی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 46ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔

قومی مشن برائے صاف گنگا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 46 ویں اجلاس

۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا

U14402


(Release ID: 1886772) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Tamil