سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم سب کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر ہندی میں بات چیت کرنی اور کام کرنا چاہیے
وزیر مو صوف نے سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کی وزارت کے لئے ہندی صلاح کار سمیتی کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی
سائنس کی وزارتیں سائنسی جریدوں، رسالوں اور دیگر دستاویزات کے معیاری ترجمے کے لئے اچھے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں
Posted On:
26 DEC 2022 6:42PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کےمملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندی میڈیم یا دیگر مقامی زبانوں میں کورس کرنے کے خواہشمند طلبا اور اسکالروں کے فائدے کے لئے سائنس لٹریچر بشمول سائنس جرنلز اور میگزین کے ترجمے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور ارضیاتی علوم کی وزارت کے لئے ہندی صلاح کار سمیتی کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کے بعد میٹنگیں باقاعدہ وقفے سے ہو رہی ہیں جس کے نتاج کا واضح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راجیہ سبھا کی رکن سنگیتا یادو اور ہندی صلاح کار سمیتی کے ارکان کو بتایا کہ ارضیاتی علوم کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، ڈی ایس ٹی جناب ایس چندر شیکھر، سکریٹری ڈی ایس آئی آر، ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، ڈی بی ٹی ڈاکٹر راجیش گوکھلے غیر ہندی پس منظر کے حامل ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہندی میں بات کرنے اور کام کی حوصلہ افزائی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
وزیر موصوف نے یہ بھی تجویز رکھی کہ ان کی تجویز پر تشکیل کردہ ہندی صلاح کار سمیتی ہر تیسرے مہینے منتخب موضوع کے ساتھ ذیلی کمیٹیوں کی میٹنگیں منعقد کی جانی چاہئیں اور بعد میں جائزہ اجلاس میں ایسی میٹنگوں کے نتائج کو زیر غور لانا چاہئے۔
انہوں نے کمیٹی کے اراکین سے یہ بھی کہا کہ وہ کچھ اچھے ماہرین تجویز کریں جن کی سائنس کی وزارتیں سائنسی جرائد، رسائل اور دیگر دستاویزات کے معیاری ترجمے کے لئے خدمات لی جا سکتی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ اس سال اکتوبر میں مرکزی وزیر برائے داخلہ اور تعاون امیت شاہ نے ایم بی بی ایس کورس کی کتابیں ہندی میں لانچ کیں جس سے مدھیہ پردیش اس زبان میں طبی تعلیم فراہم کرنے والی پہلی ریاست بن گئی۔شاہ نے اس پہل کو ہندوستان میں تعلیم کے شعبے کے لئے "نشاۃ ثانیہ اور تعمیرِ نو" کا لمحہ قرار دیا۔
اس تمہید کے ساتھ کہ زبانیں اگر زبردستی نافذ نہ کی جائیں تو وہ لوگوں کو باہم ملاتی ہیں اور انہیں کبھی الگ نہیں کرتیں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہم سب کو مادری زبان اور سرکاری زبان ہندی دونوں کے لئے انتھک محنت کرنی چاہیے اور مزید زبانیں سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ شمال مشرقی ریاستوں میں ہندی اساتذہ کا سلسلہ جاری نہ رکھنے کا معاملہ اٹھائیں گے جن کی تقرری سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے حکم پر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت اور ہوابازی کے شعبوں میں کام کر رہی ہے اور ہندی کے علم سے انہیں ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔
وزیر نے مشاہدے کی روشنی میں بتایا کہ جب زبان کو ملازمتوں یا پیشوں سے جوڑ دیا جاتا ہے تو وہ اپنی ترقی اور فروغ کا راستہ خود تلاش کرلیتی ہے۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:14403
(Release ID: 1886754)
Visitor Counter : 170