امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی آئی ایس نے  22-2021 اور 23-2022 (25 نومبر 2022 تک) کے دوران  بی آئی ایس اسٹینڈرڈ مارک کے غیر قانونی یا  غلط استعمال اور کوالٹی کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی کی پاداش میں بالترتیب 171 اور 109 تلاشی اور ضبطی  کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 23 DEC 2022 3:29PM by PIB Delhi

 

  • صارفین کے تحفظ سے متعلق  مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ایکٹ کے سیکشن 18(2)(جے) کے تحت سیفٹی نوٹسزجاری کیے تاکہ صارفین کو ایسی اشیا خریدنے سے خبردار کیا جا سکے جو درست آئی ایس آئی  مارک نہیں رکھتیں اور لازمی  بی آئی ایس  معیارات کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
  • سی سی پی اے نے ہیلمٹ، پریشر ککر، کھانا پکانے کے گیس سلنڈر، اور گھریلو سامان بشمول الیکٹرک ایمرسن  واٹر ہیٹر، سلائی مشین، مائیکرویوو اوون اور ایل پی جی کے ساتھ گھریلو گیس کے چولہے وغیرہ کے حوالے سے بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

 

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ صارفین کے تحفظ کے مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے  ایکٹ کی دفعہ 18(2)(جے) کے تحت سیفٹی نوٹس جاری کیے ہیں تاکہ  صارفین کو ایسی اشیاء خریدنے کے بارے میں آگاہ  اور محتاط کیا جاسکے  جن پر درست آئی ایس آئی مارک نہیں ہیں  اور ان میں  لازمی بی آئی ایس  اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی  کی گئی ہے۔

سی سی پی اے نے ہیلمٹ، پریشر ککر، کھانا پکانے کے گیس سلنڈر، اور گھریلو سامان بشمول الیکٹرک ایمرسن  واٹر ہیٹر، سلائی مشین، مائیکرویوو اوون اور ایل پی جی کے ساتھ گھریلو گیس کے چولہے وغیرہ کے حوالے سے بھی نوٹس جاری کیا ہے۔۔

نقلی اور جعلی اشیا کی فروخت کے بارے میں ملک گیر مہم چلائی گئی اور سی سی پی اے  کے ذریعے ملک بھر کے ضلعی کلکٹروں سے بات چیت کی گئی تاکہ غلط تجارتی طریقوں اور ہیلمٹ، گھریلو پریشر کُکر اور کھانا پکانے کے گیس سلنڈروں کی تیاری یا فروخت سے متعلق صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جا سکیں۔

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کو سی سی پی اے کی طرف سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ایسی مصنوعات کی فروخت کے بارے میں فوری طور پر نوٹس لیں جو درست آئی ایس آئی مارک نہیں رکھتیں اور بی آئی ایس  ایکٹ، 2016 کی متعلقہ دفعات کے تحت لازمی بی آئی ایس معیارات کی خلاف ورزی کرتی ہیں  اور  صارفین کے مفاد کے  لئے بی آئی ایس اور اس کی تمام علاقائی شاخوں کو مناسب طور پر مطلع کریں۔  بی آئی ایس کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کامیاب چھاپوں کی صورت میں مقدمات جلد درج کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کامیاب تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے 3 دن کے اندر مقدمات درج کیے جائیں۔

محکمہ نے ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی تھی کہ وہ ایسے سامان کی تیاری، تقسیم، فروخت وغیرہ کے خلاف  سرگرمی سے  کارروائی کے لیے ضلع کلکٹروں کو مناسب ہدایات جاری کریں جن کے مقررہ معیارات کے مطابق نہ ہونے سے زندگی اور عوامی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔

بی آئی ایس  بھی بی آئی ایس ا سٹینڈرڈ مارک کے غیر قانونی استعمال اور بےایمان مینوفیکچررز/فروخت کنندگان وغیرہ کی طرف سے کوالٹی کنٹرول آرڈرز کی خلاف ورزی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کرتا ہے۔

بی آئی ایس نے سال   22-2021 اور 23-2022 (25 نومبر 2022 تک) کے دوران  بی آئی ایس  اسٹینڈرڈ مارک کے غیر قانونی یا  غلط استعمال اور کوالٹی کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی کی پاداش میں بالترتیب 171 اور 109 تلاشی اور ضبطی  کارروائیاں انجام دیں ۔

کامیاب  تلاشی اور ضبطی  کی کاررئیوں کے بعد، بی آئی ایس پرنٹ میڈیا/سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئی ایس آئی  مارک کے غلط استعمال کے کیس کو شائع کرتا ہے، تاکہ عام صارفین کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

 

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14361


(Release ID: 1886606) Visitor Counter : 96


Read this release in: Telugu , English