امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

غذائی تحفظ سے متعلق قومی ایکٹ کے تحت 81.35 کروڑ مستحقین کو مفت اناج: کابینہ کا فیصلہ


مرکز این ایف ایس اے اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت  فوڈ سبسڈی پر آئندہ ایک سال میں 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرے گا: جناب گوئل

تاریخی فیصلہ غریبوں کے تئیں وزیر اعظم کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے:  جناب گوئل

Posted On: 23 DEC 2022 11:26PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت غذائی تحفظ سے معلق قومی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت تقریباً 81.35 کروڑ  مستحقین  کو یکم جنوری 2023 سے ایک سال تک مفت اناج فراہم کرے گی۔

صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم، تجارت و صنعت اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب  پیوش گوئل نے  کابینہ کی میٹنگ کے بعد  میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اس مدت  کے دوران این ایف ایس اے اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت فوڈ سبسڈی کے طور پر 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرے گا تاکہ غریب اور غریب ترین لوگوں کے مالی بوجھ کو دور کیا جاسکے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے تئیں وزیر اعظم کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی گھرانوں (پی ایچ ایچ) کے  مستحقین کو فی کس 5 کلو گرام اناج اور انتودیا انا یوجنا (اے اے وائی) کے مستحقین(غریبوںمیں سے غریب ترین) کو 35 کلو گرام فی کنبہ اگلے ایک سال تک مفت  اناج فراہم کیا جائے گا۔

جناب گوئل نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ  مستحقین کے تئیں وزیر اعظم کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ این ایف ایس اے کے تحت سبسڈی والا اناج 3 روپے  کلو چاول، 2 روپے کلو گیہوں اور 1 روپے فی کلوگرام موٹا اناج مستحقین کو تقسیم کیا گیا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مستحقین کو اب اناج مفت ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ  کے دوران، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے آئی) کے تحت 28 ماہ تک مفت اناج  تقسیم کیا گیا۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14362



(Release ID: 1886603) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Marathi