کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون پر ہند-روس بین حکومتی کمیشن کے جدید کاری اور صنعتی تعاون پر ہند- روس ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس منعقد ہوا
Posted On:
23 DEC 2022 6:11PM by PIB Delhi
تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون پرہند-روس بین حکومتی کمیشن کی جدید کاری اور صنعتی تعاون پرہند-روس ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس 23 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ وزارت صنعت و تجارت کے صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے شعبہ سکریٹری جناب انوراگ جین نے ہندوستانی فریق کی شریک صدارت کی جبکہ روسی فیڈریشن کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر جناب الیکسی گروزدیو نے روسی فریق کی شریک صدارت کی۔
ورکنگ گروپ کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی تعاون کے طریقہ کار پر ہند- روس بین حکومتی کمیشن کے تحت ہونے والی میٹنگوں کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہوئی۔
ورکنگ گروپ نے جدید کاری، کان کنی اور معدنی کھاد اور کیمیکل جیسے شناخت شدہ فوکس ذیلی گروپس میں ورکنگ گروپ کے آٹھویں اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا ۔
دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کی نشاندہی کی اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو گہرا اور مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دورہ ہندوستان اور روس کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرنے کا ایک موقع تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
14366
(Release ID: 1886588)
Visitor Counter : 141