مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے  مشاورتی پیپر’’مواصلاتی نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن کا تعارف (سی این اے پی)‘‘ پر  تبصرے/ جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

Posted On: 23 DEC 2022 8:07PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے29 نومبر 2022 کو ’’مواصلاتی نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن کا تعارف (سی این اے پی)‘‘  پر مشاورتی پیپر جاری کیاتھا۔ شراکت داروں سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2022 اور جوابی تبصرے کے لیے 10 جنوری 2023 مقرر کی گئی تھی۔

تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 17 جنوری 2023 اور 31 جنوری 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے / جوابی تبصرے الیکٹرانک طور سے advmn@trai.gov.in پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت / معلومات کے لئے جناب اکھلیش کمار ترویدی ، صلاحکار (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر : +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

14364


(Release ID: 1886563) Visitor Counter : 122


Read this release in: English