بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی نے پرکاشمے کے’15ویں انرٹیا ایوارڈز 2022 میں‘ہندوستان کی بہترین عالمی سطح کی مقابلہ  جاتی بجلی کمپنی – ہائیڈرو پاوراورقابل تجدیدتوانائی سیکٹر کا ایوارڈ جیتا

Posted On: 23 DEC 2022 7:27PM by PIB Delhi

 

Description: 03.jpg

 

جناب یو   ایس ساہی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ایم ایس؍سی سی؍سی ایس آر)،   این ایچ پی سی نے این ایچ پی سی کو ہندوستان کی بہترین عالمی سطح کی مقابلہ  جاتی بجلی کمپنی – ہائیڈروپاوراورقابل تجدیدتوانائی سیکٹر کے فاتح کی شکل میں  15ویں انرٹیا ایوارڈ 2022 میں کامیابی کی دی گئی ٹرافی اور توصیف نامہ حاصل کیا۔

این ایچ پی سی لمٹیڈ کو پرکاشمے’15ویں انرٹیا ایوارڈ2022میں کو ہندوستان کی بہترین عالمی سطح کی مقابلہ  جاتی بجلی کمپنی – ہائیڈرو پاور اورقابل تجدیدتوانائی سیکٹرکے فاتح کی شکل میں اعزاز سے نوازا گیا ۔جناب یو   ایس ساہی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ایم ایس؍سی سی؍سی ایس آر)،   این ایچ پی سی نے22دسمبر2022 کو نئی دہلی انسٹی ٹیوٹ آف  مینجمنٹ ، نئی دہلی میں منعقد   ایک شاندار تقریب میں این ایچ پی سی کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

7000میگاواٹ سے زیادہ کی مجموعی املاک زمرہ قابل تجدید توانائی صلاحیت کے ساتھ  ہائیڈرو پاور سیکٹر میں اپنی قیادت کی شناخت کے لئے این ایچ پی سی کو یہ ایواڈ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ  ایوارڈ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ این ایچ پی سی کے پاس 5000میگاواٹ سے زیادہ کے زیر تعمیر پروجیکٹ ہیں اورسولر توانائی میں اضافے کے لئے 7000میگاواٹ سے زیادہ کی اولوالعزم اسکیم ہے۔یہ ایوارڈ نئی دہلی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جناب وی ایم بنسل کے ذریعے دیا گیا۔ تقریب کے دوران جناب کے وجیہ نند، اسپیشل چیف سیکریٹری توانائی ، آندھر پردیش سرکار اور جناب اے کے سنگھ سابق سی ایم ڈی این ایچ پی سی بھی موجود تھے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14371)


(Release ID: 1886560) Visitor Counter : 114


Read this release in: English