مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آراے آئی نے ’ہندوستان میں سب میرین کیبل لینڈنگ کے لیے لائسنسنگ فریم ورک اور ریگولیٹری میکانزم‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا
Posted On:
23 DEC 2022 8:09PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’ہندوستان میں سب میرین کیبل لینڈنگ کے لیے لائسنسنگ فریم ورک اور ریگولیٹری میکانزم‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔
سب میرین کیبلز ڈیجیٹل دور کا اہم مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ ہیں اور آج کی تیز رفتار ڈیٹا سے چلنے والی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ سب میرین کمیونیکیشن کیبلز کا عالمی وسیع نیٹ ورک دنیا بھر کے لوگوں اور کاروباری اداروں کو جوڑنے والے کئی ممالک کے سمندری علاقوں سے گزرتا ہے۔ کیبل لینڈنگ اسٹیشن کے مالکان سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان کے پاس تقریباً سترہ سب میرین کیبلز ہیں جو چودہ مخصوص کیبل لینڈنگ اسٹیشنوں پر ختم ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، بہت سی نئی سب میرین کیبلز تیاری کے مراحل میں ہیں، جو ہندوستان کے مختلف ساحلی شہروں تک پہنچیں گی۔
ٹیلی مواصلات کے محکمہ (ڈی اوٹی) نے اپنے ریفرینس لیٹر کے ذریعے ٹرائی سے رابطہ کیا ہے،جس میں اس بات پر تشویش ظاہرکی ہے کہ کچھ ہندوستانی بین الاقوامی لانگ ڈسٹنس آپریٹرز (آئی ایل ڈی اوز) کا سب میرین کیبل سسٹم میں کوئی حصہ داری نہیں ہے پھر بھی ہندوستانی آبی حدود/خصوصی اقتصادی زون میں اس طرح کےکیبلزبچھانے /دیکھ بھال کےلیے سب میرین کیبلز کے مالکان کی طرف سے منظوری طلب کررہے ہیں اور اس طرح کے سب میرین کبیلز کے لیے کیبل لینڈنگ اسٹیشن (سی ایس ایل )قائم کرنےکےلیے درخواستین بھی دے رہے ہیں ۔ڈی اوٹی نے موجودہ یوایل-آئی ایل ڈی / اسٹینڈ الون آئی ایل ڈی لائسنس کے اندر ہندوستان میں سب میرین کیبلز کی لینڈنگ کے لیے لائسنسنگ فریم ورک اور ریگولیٹری میکانزم پرٹرائی سے سفارشات طلب کی ہیں۔ٹرائی نے اس لیے یہ مشاورتی پیپر (سی پی) جاری کیا ہے تاکہ ڈی اوٹی سے موصول ہونے والے ریفرنس میں اٹھائے گئے مسائل پر فریقوں کا موقف معلوم کیاجا سکے ۔
اس کے علاوہ، سمندرکے اندر کیبلز سے متعلق کچھ دیگر مسائل جن کی اتھارٹی نے از خود نشاندہی کی ہے، اس پیپر میں بھی زیر بحث آئے ہیں۔ فی الحال، کوئی بھی ہندوستانی میرین سروس فراہم کرنے والا دستیاب نہیں ہے جو ہندوستانی پانیوں میں اور اس کے آس پاس سب میرین کیبل کی دیکھ بھال کی سرگرمیوں میں مدد کر سکے۔ غیر ملکی جہازوں/سروس فراہم کنندگان پر انحصارکرنے میں دنیا کے مختلف مقامات سے مرمت کرنے والے جہاز کو متحرک کرنےمیں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ اتھارٹی نے ، موجودہ مشاورتی پیپر میں، سب میرین کیبل کے آپریشن اور دیکھ بھال کو بروقت موثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ہندوستانی پرچم والے جہاز کی ضرورت اور قابل عمل ہونے کے بارے میں فریقوں کے خیالات معلوم کر رہی ہے۔ نیز، چونکہ زمینی آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کے مقابلے میں سب میرین کیبل نیٹ ورکس کی معتبریت اور استحکام بہت زیادہ ہے، اس لیے گھریلو سب میرین کیبلز کا تصور ہندوستانی ساحل پر ٹائر-I اورٹائر- II شہروں کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی/بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے
مشاورتی پیپرٹرائی کی ویب سائٹ website www.trai.gov.inپر موجود ہے۔ مشاورتی پیپر پر فریقوں سے تحریری رائے 20 جنوری 2023 تک اور جوابی رائے ، اگر کوئی ہے ، 03 فروری 2023 تک طلب کی گئی ہیں۔
تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک طریقے سے advbbpa@trai.gov.in پر جس کی ایک کاپی jtadvbbpa-1@trai.gov.in پر بھیجے جاسکتی ہے ۔ مزید وضاحت/معلومات کے لیے، جناب سنجیو کمار شرما، مشیر (براڈ بینڈ اینڈپالیسی انالیسز) ،ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23236119 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*****
ش ح – ف ا – م ص
U: 14363
(Release ID: 1886558)
Visitor Counter : 167