وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ’انڈیا : دی مدر آف ڈیموکریسی‘ کے عنوان سے کتاب پیش کی


آئی سی ایچ آر کے ذریعہ شائع کی گئی یہ کتاب ہندوستانی جمہوریت کی ابتدا اور نظریات کے ثبوت پر مبنی ایک بیان ہے

Posted On: 23 DEC 2022 5:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو  تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  اور انترپریونرشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ذریعہ ’انڈیا: دی مدر آف ڈیموکریسی‘ کے عنوان سے  کتاب تعلیم کے وزرائے مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ اور جناب سبھاش سرکار کی موجودگی میں پیش کی گئی۔   آئی سی ایچ آر  کے چیئرمین  اور رکن  سکریٹری پروفیسر رگھوویندر تنور اور پروفیسر امیش اشوک کدم بھی  اس موقع پر موجود تھے۔آئی سی ایچ آر کے ذریعہ تیار اور شائع  اس کتاب میں ہندوستان میں جمہوریت کی ابتدا  شواہد پر مبنی تفصیلات ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کتاب، اس  کتاب ،  اسے تیار کرنے میں کی گئی  سخت محنت اور آئی سی ایچ آر کی دانشورانہ  کوششوں  کو سراہا۔ انہوں نے آئی سی ایچ آر  کے چیئرمین اور رکن سکریٹری کو ان کی مستقبل کی تعلیمی کوششوں کے لیے نیک خواہشات  پیش کیں۔

جناب  دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوری  جذبہ اور اقدار تہذیب کے آغاز سے ہی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایچ آر کے ذریعہ  شائع کی گئی کتاب جمہوریت کی ابتدا اور اس کے نظریات کے ثبوت پر مبنی ایک بیان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ODL2.jpg

اس کتاب میں ہندوستان کی ان جمہوری روایتوں کے بارے میں  بات کی گئی ہے جس نے نہ صرف برصغیر ہندوستان کی تقدیر کو  بدل دیا بلکہ دنیا بھر کے کئی ممالک کو بھی تحریک دی ۔ ہندوستان کی قومی اقدار اور ہماری قدیم ثقافت میں جمہوریت کی گہری جڑیں  ہیں، جو الگ اور یہاں تک کہ  اختلافی نظریہ کے تئیں بھی  احترام  کرناسکھاتی ہے۔

یہ کتاب پرجا-تنتر، جن-تنتر اور لوک-تنتر کے درمیان فرق کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب میں ہندوستان میں   زمانہ سے رائج  جمہوری اداروں کے بے شمارحوالہ جات موجود  ہیں۔ اس سے  یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں جمہوری نظام صدیوں میں فروغ پایا ہے۔ ساتھ ہی ، یہ کتاب عالمی تعلیمی  حلقہ  کی توجہ مبذول کرنے کی ایک کوشش ہے  کہ قانون کے لیے ویدک اصطلاح دھرمن ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026C5O.jpg

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14359



(Release ID: 1886538) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi